یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںمکران کوسٹل ہائی وے پر دوٹریفک حادثات میں7افراد جاں بحق،15شدیدزخمی،

مکران کوسٹل ہائی وے پر دوٹریفک حادثات میں7افراد جاں بحق،15شدیدزخمی،

اوتھل(ہمگام نیوز) مکران کوسٹل ہائی وے پر دوٹریفک حادثات میں7افراد جاں بحق،15شدیدزخمی،زخمیوں میں سے پانچ کی حالت نازک،حادثے کے بعد ہرطرف آہ وبکا،تفصیلات کے مطابق اتوار کے روزتربت (مند)سے کراچی جانے والی بلوچستان مسافرکوچ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل سے 140کلومیٹر دور مکران کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے مقام پر بریک فیل ہوجانے کے باعث گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں کوچ میں سوار چارمسافر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ14مسافر شدید زخمی ہوگئے اس حادثے کے تھوڑی دیربعد ایک مال بردار ٹرک نمبر7195اسی مقام پر گہری کھائی میں جاگرا جسکے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور غلام فاروق،مہران اور واحد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ حفیظ اللہ شدید زخمی ہوگیاواقعے کے بعد ہرطرف چیخ وپکار پھیل گئی زخمی مدد کیلئے پکارتے رہے اور کچھ زخمی اپنے پیاروں کو صدائیں لگاتے رہے اس دوران رقت آمیز مناظردیکھنے میں آئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پاکستان کوسٹ گارڈز کے رضاکار موقع پرپہنچ گئے اور امدادی کاروائیاں شروع کردیں اور زخمیوں کو فوری پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امدادکے بعد انہیں کراچی منتقل کردیا زخمی ہونے والوں میں سے پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے واضح رہے کہ بزی ٹاپ کو خونی شاہراہ کے نام پر جانا جاتاہے اور ابتک اس شاہراہ پر متعدد ٹریفک حادثات ہوئے ہیں جن میں سے کئی مسافرن لقہ اجل بن چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز