کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈیپیندنس موومنٹ اور بلوچ گہار موومنٹ پر مشتمل الائنس بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کئے گئے بیان میں13نومبر’’ یوم شہدائے بلوچستان ‘‘کے مشترکہ برسی کے موقع پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دیتے ہوئے بلوچ اور بلوچستان کے عوام سے اپیل کی ہے کہ شہدائے آجوئی کے قومی دن کے مناسبت سے بلوچ سالویشن فرنٹ کے اپیل پر اپنی کاروباری اور تجارتی مراکز بند کرکے ہڑتال کو بھر پور انداز میں کا میاب بنائیں تر جمان نے کہاکہ 13نومبر کو بلوچستان بھر میں کاروباری اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے ترجمان نے کہاکہ یہ ایک علامتی ہڑتال ہے بلوچ عوام شہداء کو بھر پور اندز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس دن کو جوش وجذبہ اور تجدید عہد کے طور پر منا کراحتجاج ریکارڈ کرتے ہوئے ریاست اور عالمی دنیا کو ایک پیغام دیں کہ شہداء نے جس مقصد کے لئے اپنی جان کی قیمت پر قربانی دیتے ہوئے اپنی اصولی موقف پر سمجھوتہ نہیں کیاوہ صرف اور صرف آزاد بلوچ وطن کا حصول ہے ا ن کے قربانی اور جانثاری کے عمل و فلسفہ ریاست کے ایک چیلنج ہے کہ کسی جہد کار کو شہید کرکے اس کے مشن اور سوچ کو ختم نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی طاقت اور تشدد ان کے جدوجہد کے تسلسل اور روایت کو توڑ سکتا ہے بلکہ یہ تسلسل اپنی منطقی ہدف کو حاصل کرکے ہی رہیگا تر جمان نے کہاکہ بلوچ شہداء نے اپنے خون سے آزادی کی تحریک کی آبیاری کی ہے ان کی قربانیان بانجھ اور رائیگاں ہرگز نہیں جائیں گے یہ سلسلہ شہید محراب خان اور ان کے ساتھیوں کے جدوجہد کا اٹوٹ تسلسل ہے شہید محراب خان اور ان کے ساتھیوں نے جس مثالی جانثاری کا مظاہرہ کیا اور اپنی آزادی اور وطن کے دفاع کے لئے اپنے سے بڑے طاقت کے سامنے سر نہ جھکاتے ہوئے ہمارے لئے ایک درس چھوڑا کہ قومیں اپنی شناخت اور سلامتی کے لئے اگر دفاع کا اور مذاحمت کاراستہ لیتے ہیں ہیں تووہ تاریخ میں زندہ اور امرہوتے ہیں ان کی شناخت اور تشخص برقرا رہتی ہے انہیں کوئی بھی زیادہ تر غلام نہیں رہ سکتا ترجمان نے کہاکہ13نومبر شہدائے بلوچستان کے کاذ کے ساتھ یکجہتی کا دن ہے اور شہداء کے برسی کو مشترکہ طور پر منانے کا مقصد اس سوچ کی عکاس ہے کہ تمام بلوچ شہداء برابر ہے ان کی قربانیاں یکسان ہے کوئی شہید اعظم اور کوئی شہید اصغر نہیں بلکہ تما م شہداء عظیم ہے یہ کسی پارٹی کے شہید نہیں وطن اور آزادی کے سورماء ہےے
رائے آزادی میں ہزاروں کی تعداد میں شہید ہونے والے بلوچ سپوت جن کے الگ الگ برسی منانے کے لے اگر سال کے تمام دنوں کو بھی ان کے برسی منانے کے حوالہ سے تقسیم کیا جائے تو یہ کم پڑتے ہیں یا اگر کسی شہید کے برسی رہ جائے اور کسی کے برسی کو جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جائے تو شہداء کے مقصد اور جدوجہد کے ساتھ نا انصافی ہوگی جس طرح کے چند ایک پارٹی اور تنظیموں کی جانب یہ سلسلہ دیر سے چلتا آرہاہے کہ انہوں نے اپنی گروہی اور پارٹی بازی کی سوچ میں شہیدوں کو تقسیم کرچکے تھے جس سے بلوچ عوام میں ایک منفی تاثر موجود تھا کہ چند شہیدوں کے برسی تو شایان شان سے منائے جاتے ہین اورکئی بلوچ شہداء کو یا د بھی نہیں کیا جاتا تھا اس لئے آجوئی کے شہید سپوتوں کے برسی کو مشترکہ طور پر منانے کے لئے 13 نومبر کا انتخاب کیا گیا جو ایک تاریخی اور مثالی فیصلہ تھایہ ایک تاریخی اور غیر معمولی اہمیت کا حامل دن ہے دن جو اپنے پچھے ایک شاندار او ر طویل پس منظر رکھتا ہے ترجمان نے کہ شہدائے آجوئی ہمارے ہیرو اور محسن ہیں جو غلامی سے نجات کی جدوجہد اور آزادی کی تڑپ میں اپنی آخری سانسوں کو آزادی خود مختاری باوقار زندگی سلامتی اور سر بلندی کے لئے قربان کرگئے ترجمان نے کہاکہ قومی دن کے مناسبت سے بلوچ وطن کی آزادی کے تاریخی مطالبہ اور جدوجہد کے دوران شہید کئے گئے جملہ معلوم و نامعلوم شہداء شہید خان محراب خان شہید آغا عبدالکریم خان احمد زئی شہید نواب نوروز خان شہید میر سفر خان زرکزئی شہید میربہاول خان شہید میر غلام رسول لاشاری شہید بٹے خان شہیدمیر دلمراد خان لاشاری شہید نواب اکبر خان بگٹی شہید حفیظ قمبرانی شہید بی بی جانتاب بلوچ عرف ہائی رہیسانی شہید درویش بلوچ شہید سگار امیر بخش لانگو شہید رحیم داد نیچاری شہید واحد بالاچ شہید آغا محمود خان احمد زئی شہید مجید ثانی لانگو شہید صباء دشتیاری شہید واجہ غلام محمد بلوچ شہید پھلیں امیر المک قلندرانی شہید شکور جان دہوار شہید حق نواز بلوچ شہیدحی بلوچ شہید پھلیں داؤد عرف واجہ حمید بلوچ شہید مینگل شہید سکندر بنگلزئی شہید کریم دہوار شہید وحید قمبرانی شہید ابراہیم نیچاری(لاشاری) شہید غلام اللہ بلوچ شہد محراب احمد زئی شہید غلام محمد شہید فیصل رودینی شہید جلیل ریکی شہید رضا جہانگیر شہید قمبر چاکر شہید غلام اللہ بلوچ شہید رحمت شاہیں شہید کریم دہوار شہید عبدالرسول بنگلزئی شہید محراب بلوچ شہید ثناء سنگت شہید عابد شاہ شہید ورنا نوروز بلوچ شہید واجہ رسول بخش شہید ظہور لانگو شہید زبیر بلوچ شہید وحید بالاچ بلوچ شہید سہراب مری شہید غفار لانگوشہید مقصود قلندارنی شہید حمید بلوچ شہید فدا بلوچ شہید بابوعلی احمد لانگو شہیدرشیدلانگو شہید علی احمد ثاقب شہید جاوید اختر شہید طارق کریم جو قومی کے خلاف جدوجہد کی اوراپنی آخری سانسوں کو بھی بلوچ قوم کی آزادی اور خود مختاری کے لئے خاک وطن کے سپرد کرکے بلوچ آزادی تاریخ کو شاندار بنادیاان کی آزادی کے لئے گران قدر کوششیں آزادی کے حصول کے لئے ہمیشہ ہماری فکری و عملی راہنمائی کرتے رہیں گے


