پنج‌شنبه, می 9, 2024
Homeخبریںقابض پاکستانی آرمی کو گوادر کی سیکورٹی سونپ دی گئی

قابض پاکستانی آرمی کو گوادر کی سیکورٹی سونپ دی گئی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر کی بندرگاہ کا انتظام چین کے حوالے کرنے کے بعد شہر کی سکیورٹی کے لیے پاکستانی فوج کے بریگیڈیئر کی سربراہی میں ایک نئی فورس تشکیل دی گئی ہے۔

گوادر سکیورٹی فورس کے نام سے قائم اس فورس کے انچارج بریگیڈیئر شہزاد افتخار بھٹی نے ہفتے کے روز ڈپٹی کمشنر آفس گوادر میں بلدیاتی نمائندوں اور شہر کے عمائدین سے ملاقات کی۔

کٹھ پتلی حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق سکیورٹی فورس کے انچارج نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آرمی کو گوادر کی سکیورٹی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی گوادر کو محفوظ بنانے کےلیے مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کررہی ہے اور سکیورٹی کا ایک مکمل نظام وضع کررہی ہے ۔

انھوں نے بتایا کہ سکیورٹی کے نئے نظام میں مقامی لوگوں کو گوادر ریذیڈنٹ کارڈ جاری کیا جائے گا جبکہ دیگر شہروں سے گوادر آنے والوں کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے گا تاکہ گوادر کو ایک محفوظ شہر بنایا جاسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہر کے داخلی راستوں پر سکیورٹی چیک پوسٹ قائم کردی گئی ہیں تاکہ عوام اور غیرملکی سرمایہ کاروں کی حفاظت کےلیے اقدامات کیے جائیں۔

انھوں نے کہا کہ ’شہر کی سکیورٹی کے ساتھ سوشل سیکٹر پر بھی ہم توجہ مرکوز کررہے ہیں‘۔

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز