تربت (ہمگام نیوز) اطلاعت کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے تربت سول سوسائٹی کے ڈپٹی کنوینر اور متحرک سماجی کارکن جمیل عمر کو آج شام 6 بجے کولواہ سے تربت آتے ہوئے بلور کے قریب اغوا کرلیا۔

جمیل عمر اپنے ایک دوست ثنا بلوچ کے ہمراہ دو دن قبل کولواہ گئے تھے اور آج جمعرات کی شام واپس آرہے تھے۔

زرائع کے مطابق موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی اور اس کے بعد دونوں کوزبردستی اغوا کرلیا۔