ڈیرہ بگٹی (ہمگام نیوز) پاکستانی زیر قبضہ بلوچستان کے شہر ڈیرہ بگٹی میں پاکستانی فورسز اور اسکے مقامی کارندوں نے معصوم غریب بلوچ کسانوں کے اناج لوٹ لیے۔
مقامی ذرائع کے مطابق کوڑدان اور حبیب راہی کے مقام پر معصوم بلوچ غریب کسانوں نے اناچ تیار کرنے کے بعد بوریوں میں اکھٹا جسے پاکستانی فورسز اور مقامی کارندوں نے لوٹ لیا۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ یوں ہی اناج کی بوریاں تیار کی گئیں وہاں پاکستانی فورسز اور مقامی کارندوں کا چھاپہ پڑ گیا جہاں سات ٹرکوں کو اناچ سے بھر کر سوئی سے کشمور فوجی چھاؤنی منتقل کیا گیا۔