واشنگٹن (ہمگام نیوز) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین کی اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت کی درخواست پر مبنی مسودہ قرار داد کو متحدہ امریکہ نے ویٹو کردیا۔
15 رکنی سلامتی کونسل میں الجزائر کی طرف سے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کا مطالبہ کرنے والی مسودہ قرارداد پر رائے دہی کی گئی۔
امریکہ نے اس میں منفی میں ووٹ ڈالا ہے تو 12 ارکان نے مثبت اور دو نے غیر جانبداری کے ووٹ استعمال کیے۔
برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ نے ووٹ ڈالنے سے پرہیز کیا۔روس، چین، فرانس، الجزائر، مالٹا، ایکواڈور، گیانا، سلووینیا، سیرا لیون، موزامبیق، جنوبی کوریا اور جاپان نے بل کے حق میں میں ووٹ دیا۔
بل کی منظوری کے لیے 5 مستقل اراکین کے مثبت اور مجموعی طور پر 9 مثبت ووٹ درکار تھے۔
قرارداد کے مسودے کے متن میں کہا گیا تھا کہ ” فلسطین کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا مکمل رکن تسلیم کرنے کی سفارش کی جاتی ہے۔”
واضح رہے کہ فلسطین نے 2011 میں اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت کے لیے درخواست دی تھی ، تا ہم یہ مطلوبہ حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہا تھا۔ فلسطین کو 2012 میں اقوام متحدہ کے “مستقل مبصر کا درجہ” ملا تھا۔