راسک(ہمگام نیوز ) گزشتہ روز پیشن کے علاقے ” کستگ” میں قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں نے ایک بلوچ شہری کو جبری طور پر لاپتہ کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر پیشن میں قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں نے پیشن کے علاقے کستگ میں 31 سالہ مسلم پرنداخ ولد امیتان ساکن کستگ کو جبرا اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
رپورٹ کے مطابق، مسلم اپنے فارم پر گیا اور وہاں ایجنسی کے اہلکاروں کی موجودگی کو دیکھ کر وہ اپنے گھر واپس آیا، لیکن سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے اسے گرفتار کر لیا۔
خبر لکھے جانے تک اس شہری کی گرفتاری کی وجہ، الزامات اور اس کے ٹھکانے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔