ایمسٹرڈیم (ہمگام نیوز ) فری بلوچستان موومنٹ (نیڈرلیڈ برانچ) نے 26 مئی 1:30 سے لے کر 3:00 کو دی ہیگ، نیدرلینڈ میں انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس (آئی سی جے) کے سامنے بلوچستان میں پاکستان کے ایٹمی تجربات کے خلاف احتجاج کرے گی۔

 اس احتجاج کا مقصد بلوچستان میں انجام دیے گئے غیر قانونی ایٹمی تجربات اور ان کے نتیجے میں پیش آنے والے سنگین ماحولیاتی و صحت سے متعلق مسائل کی جانب عالمی توجہ مبذول کروانا ہے۔

بلوچستان میں ایٹمی تجربات کی وجہ سے نہ صرف ماحولیاتی بلکہ انسانی صحت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ گزشتہ برسوں کے دوران ان تجربات کی وجہ سے زمین و آبی آلودگی میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں کئی جان لیوا بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ فری بلوچستان موومنٹ کا یہ قدم اُن کاوشوں کا حصہ ہے جو اس علاقے میں پائے جانے والے سنگین مسائل کی جانب بین الاقوامی برادری کی توجہ دلانے کے لیے اٹھائے جا رہے ہیں۔

یہ احتجاج نہ صرف بلوچستان میں انجام دیے گئے ایٹمی تجربات کے ماحولیاتی و صحت سے متعلق نقصانات کو اجاگر کرے گا بلکہ اس سے امید ہے کہ انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس اور دیگر بین الاقوامی تنظیمیں اس معاملے کی سنجیدگی کو سمجھتے ہوئے موثر اقدامات کی جانب پیش قدمی کریں گی۔ اس کے ساتھ ہی، یہ احتجاج بلوچستان کے لوگوں کی آواز کو عالمی سطح پر بلند کرنے کا ذریعہ بھی بنے گا۔

 بلوچستان کے معاملے کو عالمی منظر نامے پر لانے کے لیے کی جانے والی اس کوشش کا مقصد بین پاکستان کے خلاف بین الااقوامی سطح پر دباؤ کو بڑھانا ہے۔

فری بلوچستان موومنٹ نیدرلینڈز کی جانب سے انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس کے سامنے منعقد ہونے والی احتجاج میں یہ کوشش کی جائی گی کہ بلوچستان کے مسائل عالمی سطح پر اجاگر ہوں ۔

اور فری بلوچستان موومنٹ نیڈرلید میں مقیم تمام بلوچوں کو اس احتجاج میں شامل ہونے کی اپیل کرتا ہے تاکہ پاکستان کی بلوچ وطن پر ہونے والی مظالم کو دنیا میں اجاگر کرسکے ۔