منگل, مئی 21, 2024
ہومخبریںبلال نصروی کو قاتلوں جلد از گرفتار کرکے سزا دی جائے، ...

بلال نصروی کو قاتلوں جلد از گرفتار کرکے سزا دی جائے، مولوی اسماعیل زہی

زاہدان(ہمگام نیوز ) آج بروز جمعہ 10 مئی کو بلوچ عالم دین مولوی عبدالحمید اسماعیل زہی نے مکی مسجد میں اپنے نماز جمعہ کے خطبوں کے اختتام پر بلوچ گلوکار بلال نصروی کے قتل کو بلوچ کا قتل عام قرار دیا دیتے ہوئے اسے جرم قرار دینے کے بعد اس کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

 مولوی عبدالحمید نے موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکام کو اس معاملے کی جلد از جلد تحقیقات کرکے وضاحت کرنی چاہیے کیونکہ سب سے بڑا مسئلہ قاتلوں کا گرفتار نہ ہونا ہے اور اس سے عوام کو مزید تکلیف ہوتی رہے گی ۔

مکی مسجد زاہدان کے امام جمعہ نے بیان کیا کہا ہمیں امید ہے کہ جس شخص نے یہ جرم کیا ہے اور "بلال نصروی" کے دل میں چھرا گھونپا ہے اسے گرفتار کر کے سزا دی جائے گیچ۔ اگر عوا۔ کے پاس قاتل کا سراغ ہے تو وہ قاتل کی شناخت کے لیے تعاون کریں۔

 واضح رہے کہ 7 مئی بروز منگل زاہدان سے تعلق رکھنے والے معروف اور مقبول بلوچ گلوکار "بلال نصروی (ریگی)" پر نامعلوم افراد نے مطھری اسٹریٹ پر ایرانی آرمی کی چوکی کے قریب اس پر نامعلوم افراد نے چاقو سے حملہ کرکے اسے شہید کیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز