یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںکوئٹہ میں دھماکہ،ایف سی اہلکار ہلاک،3 زخمی

کوئٹہ میں دھماکہ،ایف سی اہلکار ہلاک،3 زخمی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) ہزارگنجی میں فورسز کی چیک پوسٹ پر دھمکہ ہوا ہے جس سے ایک اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے گئے ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں لنک روڈ پر واقع پاکستانی فورسز کی چیک پوسٹ پر دھماکہ ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تاہم آخری اطلاعات تک دھماکے کی نوعیت کا تعین نا ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز