کوئٹہ(ہمگام نیوز)بارکھان کے علاقے سے لیویز نے 2افراد کی نعشیں قبضے میں لے لیں۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو بارکھان کے علاقے بغاؤ سے لیویز فورس نے 2افراد کی نعشیں قبضے میں لیکرہسپتال پہنچادیں جنہیں فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا ہے فوری طور پر نعشوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔ لیویز نے نعشیں ضروری کارروائی کے بعد شناخت کیلئے ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھوادیں۔