یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںآواران، ڈاکٹر عبد الحئی بلوچ قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ

آواران، ڈاکٹر عبد الحئی بلوچ قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ

آواران (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے آواران بیدی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ ولد حاجی محمد اسلم کو 01 جون 2024 کو قابض پاکستانی فورسز نے زبردستی اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کیا ہے۔

ڈاکٹر عبد الحئی بلوچ ڈی ایچ کیو ہسپتال آواران کے آپریٹنگ تھیٹر (او ٹی) اسسٹنٹ تھے۔

زرائع کے مطابق ڈاکٹر کو لاپتہ کیے انتیس دن گزر چکے ہیں تاہم انہیں منظر عام پر نہیں لایا گیا اور نا ہی ڈاکٹر کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم کی جارہی ہے کہ اس کا مبینہ جرم کیا ہے؟

عبد الحئی کی خاندان نے تمام انسانی حقوق کے تنظیموں اور ہیومن رائیٹس ایکٹیوسٹز سے اپیل کی ہے کہ مشترکہ طور پر ڈاکٹر کے باحفاظت بازیابی کے لیے آواز اٹھائیں۔

خاندان نے سوشل میڈیا ایکس کمپائن کا بھی اعلان کیا گیا ہے جس میں درج زیل ہیش ٹیگ استعمال کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

#ReleaseDrAbdulHayeeBaloch
#ReleaseBalochMissingPersons

یہ بھی پڑھیں

فیچرز