شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںقابض پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں تین افراد لاپتہ، نامعلوم...

قابض پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں تین افراد لاپتہ، نامعلوم مقام پر منتقل

خاران (ہمگام نیوز) قابض پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے گزشتہ روز سرچ آپریشن کرتے ہوئے خاران کبدانی محلہ سے تین افراد کو لاپتہ کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے گزشتہ دنوں 12 بجے کے قریب سرچ آپریشن کرتے ہوئے تین افراد کو لاپتہ کردیا ہے۔ لاپتہ افراد کی شناخت حفیظ اللہ ولد فضل محمد چنال، منظور احمد ولد عباس یلانزئی، ضیاء اللہ ولد فضل محمد چنال کے نام سے ہوئی ہے۔ تاہم، منظور احمد اور ضیاء اللہ کو بعد ازاں رہا کردیا گیا ہے جبکہ حفیظ اللہ تاحال لاپتہ ہے۔

ذرائع کے مطابق تینوں افراد کا بنیادی تعلق خاران کے علاقہ زرد گواش سے ہے جبکہ ان کی رہائش خاران شہر میں موجود کبدانی محلہ نزد ٹینکی میں ہے۔

اس کے علاؤہ، مزید اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ قابض پاکستانی فورسز نے خفیہ اداروں کیساتھ خاران رب ءِ پٹ کے ایریا میں موجود کچھ گھروں میں چھاپہ مارا کر تلاشی لی ہے۔ تاہم، اب تک لاپتہ ہونے کی اطلاعات نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز