شال (ہمگام نیوز) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے آرگنائزر ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ اپنی کاروان کے ساتھ آج شال پہنچیں گی۔
خیال رہے کہ بلوچ راجی مُچی کی کاروان جب مارچ کے شرکاء نوشکی پہنچیں تو عوامی ہجوم نے شرکاء کا بھر پور استقبال کیا۔ استقبالی مجمع میں خواتین، بچے ، بزرگ بڑی تعداد میں شامل تھے۔
کاروان کا پرتپاک استقبال ہوگا اور شام 5 بجے شہدائے بلوچ راجی مچی کی یاد میں شاہوانی اسٹیڈیم سریاب شال میں راجی سوگندی دیوان ہوگا۔