سرباز(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق بروز جمعہ کو سرباز ہفت کو جانے والی شاہراہ پر سرخخوران گاؤں کے قریب دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے دو بلوچ سوخبتر جانبحق جبکہ مسافر گاڑی میں سوار پانچ افراد بھی جانبحق ہوگئے ، اس حادثے میں دو افراد زخمی بھی ہوگئے ۔ اس کے علاؤہ دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی ۔
ان دو سوختبران کی شناخت محمد رئیسی ولد عبد المجید اور زبیر مسعود رئیسی ولد مراد بخش کے ناموں سے ہوئی دونوں سرباز اور ایرانشہر کے رہائشی بتائے گئے ہیں ۔
اس کے علاوہ مسافر گاڑی میں سوار پانچ افراد کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے، جن کا تعلق رضوی خراسان اور ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔
یہ واقعہ 17:00 بجے کے قریب ایرانشہر کے گاؤں سرخخوراں کے قریب پیش آیا، جس کی وجہ سے دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور دونوں گاڑیوں میں سوار افراد آگ کی لپیٹ میں آگئے۔