جمعه, سپتمبر 20, 2024
Homeخبریںکیچ: قابض فوج کی دشت، بلیدہ سمیت مختلف علاقوں میں فوج کشی...

کیچ: قابض فوج کی دشت، بلیدہ سمیت مختلف علاقوں میں فوج کشی جاری۔ زرائع

تربت (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بولان کے مختلف علاقوں میں فوج کشی کے بعد اب قابض فورسز نے مکران کا رخ کیا ہے۔

زرائع کا کہنا ہے کہ آج صبح سے کیچ ناصر آباد میں بڑی تعداد میں فوجی اہلکار پہنچ گئے ہیں جبکہ دوسری جانب دشت کے مختلف علاقوں کو فورسز نے گھیرے میں لے سخت ناکہ بندی کر رکھی ہے۔

جبکہ بلیدہ سے اطلاعات ہیں صبح سے گن شپ ہیلی کاپٹروں کی پروازیں جاری ہیں، تاہم دوران آپریشن ابتک کسی قسم کی گرفتاری یا جانی نقصانات کی اطلاعات نہیں مل پارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز