واشنگٹن (ہمگام نیوز) بلوچستان موومنٹ یو ایس ائے برانچ تیس اگست کو گمشدہ افراد کے عالمی دن کے حوالے سے امریکی صدر دفتر وائٹ ہاؤس کے سامنے ایک پر امن احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کرنے جارہی ہے۔
اس مظاہرے میں بلوچستان کے اندر قابض ایرانی و پاکستانی ریاستوں کے ہاتھوں جبری طور پر اغواء شدہ بلوچ سیاسی کارکنان کے حوالے سے وہاں کے لوگوں اور عالمی ذرائع ابلاغ کو آگاہ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
یاد رہے کہ بلوچستان پر قبضے کے دن سے لیکر آج تک ایرانی و پاکستانی قابض فورسز کے ہاتھوں ہزاروں کی تعداد میں سیاسی کارکنان اغواء و شہید کئیے جاچکے ہیں اور ابھی تک ہزاروں کی تعداد میں بلوچ فرزندان وطن ایرانی و پاکستانی عقوبت خانوں میں غیر انسانی سزاؤں کا سامنے کررہے ہیں۔