شنبه, نوومبر 16, 2024
Homeخبریںظہیر بلوچ بازیابی کے 15 روز مہلت ختم،ہفتے کے اندر بازیاب نہیں...

ظہیر بلوچ بازیابی کے 15 روز مہلت ختم،ہفتے کے اندر بازیاب نہیں کیا تیا تو سخت مظاہرے کریں گے: اہلخانہ

کوئٹہ (ہمگام نیوز) ظہیر احمد کے اہل خانہ نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظہیر احمد بلوچ کی بازیابی کے لیے احتجاجی ریلی کے دوران گزشتہ دنوں 20 کے قریب مظاہرین کو حراست میں لیا گیا۔

انکے مطابق حراست میں لیئے گئے افراد میں پانچ خواتین بھی شامل ہے۔ 14جولائی کو ریڈزون میں حکومت سے مذاکرات میں مظاہرین کی رہائی سی ٹی ڈی پر ایف آئی آر درج کرنے اور پندرہ روز کے اندر اندر ظہیر احمد کو بازیاب کرانے کے نکات پر اتفاق کیا گیا لیکن اس پر عملدر آمد نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی کمیٹی ارکان کی یقین دہانی کے بعد ہم نے پندرہ روز کے لیے اپنا احتجاج موخر کردیا لیکن ایک مہینے کا عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی حکام کی جانب سے کوئی پیش رفت دیکھنے کو نہیں آئی ہے جبکہ اس دوران حکومتی کمیٹی صرف ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔

ہم اس پریس کانفرنس کے توسط سے واضح کرنا چاہتے ہیں کہ حکام کی جانب سے مزید ایک ہفتے کے اندر اندر ظہیر احمد بلوچ کو بازیاب نہیں کیا گیا تو ہم سخت احتجاج کا راستہ اپنائیں گے جس میں احتجاجی دھرنوں سمیت ریلی بھی شامل ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم بلوچستان میں سیاسی و سماجی تنظیموں سمیت عالمی انسانی حقوق کے تنظیموں سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ ظہیر احمد کی بازیابی یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز