یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںپنجگور چتکان جھڑپ میں قابض فورسز کے 11 اہلکار ہلاک اور 15...

پنجگور چتکان جھڑپ میں قابض فورسز کے 11 اہلکار ہلاک اور 15 سے زائد زخمی کیے، تنظیم شہید حافظ ممتاز اور شہید زاہد جان کی جرات اور بہادری پر ناز کرتی ہے۔ بی ایل اے

شال (ہمگام نیوز) بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ 20 اگست کو ہمارے دو سرمچار تنظیمی فرائض کے تحت پنجگور کے علاقے چتکان میں تھے۔ رات ایک بجے قابض پاکستانی فورسز نے لوکل ڈیتھ سکواڈ کے ہمراہ غریب آباد میں ان کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے کر چھاپہ مارنے کی کوشش کی۔ اس آپریشن کے تحت بزدل دشمن نے علاقے میں قائم اپنے مرکزی کیمپ کی تمام نفری کو پوری مشینری سمیت علاقے میں تعینات کردیا، مگر اس کے باوجود نڈر ساتھیوں نے حسب روایت ہتھیار ڈالنے پر شہادت کو ترجیح دیا اور ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے صبح تک سینکڑوں اہلکاروں و آلہ کاروں پر مشتمل دشمن کو دھول چٹایا۔

جھڑپ کے نتیجے میں پاکستانی فورسز کے 11 اہلکار ہلاک اور 15 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ 5 گھنٹے تک بہادری سے لڑنے کے بعد بی ایل اے کے دونوں جانباز ساتھی زاہد جان عرف جنگو اور حافظ ممتاز عرف مُلا سیف اللہ نے جام شہادت نوش کیا۔ سنگت حافظ ممتاز دورانِ جنگ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے جبکہ سنگت زاہد جان نے گولیاں ختم ہونے پر “آخری گولی” کے فسلفے پر عمل کرتے ہوئے خود کو نثار کردیا۔

شہید سنگت حافظ ممتاز عرف مُلا سیف اللہ ولد ملا عبدالمجید کا ابتدائی تعلق ناگ واشک سے ہے۔ آپ گزشتہ دو سال سے بلوچ لبریشن آرمی کے پلیٹ فارم سے قومی خدمات انجام دے رہے تھے، اس کم عرصے میں آپ نے بولان، پنجگور اور واشک سمیت دیگر محاذوں پر خود کو بہترین انداز میں ثابت کیا۔ آپ مخلصی، کمٹمٹ، اور آعلیٰ درجے کی جرات و بہادری کی مثال کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

شہید سنگت زاہد جان عرف جنگو ولد ذاکر بلوچ کا تعلق وشبود پنجگور سے ہے۔ آپ گزشتہ تین سالوں سے بلوچ لبریشن آرمی کے پلیٹ فارم سے قومی خدمات انجام دے رہے تھے۔ آپ نے اپنے جہد کا آغاز بولان کے محاذ سے کیا اور کم عرصے میں بولان سمیت واشک، پنجگور و دیگر محاذوں پر مثالی خدمات انجام دیئے۔ آپ ایک انتہائی نڈر جنگجو، ایک مخلص جہدکار اور ایک قابل سرمچار تھے۔ آپ قربانیوں سے بھرپور ایک ایسے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جہاں آپ سے قبل چار جہدکار قومی تحریک کیلئے شہید ہوچکے ہیں۔

 پنجگور کی فضاء میں آنے والی نسلوں کیلئے قربانی کی انمول تاثیر چھوڑنے جبکہ بزدل دشمن کیلئے خوف تاری کرنے پر بی ایل اے اپنے ساتھیوں کی بہادری پر ناز کرتی ہے۔ 

https://t.me/BLV_BalochLiberationVoice

یہ بھی پڑھیں

فیچرز