جمعه, نوومبر 22, 2024
Homeخبریںخاران میں تعمیراتی کمپنی کے مشینری کو نذر آتش کیا۔ بی ایل...

خاران میں تعمیراتی کمپنی کے مشینری کو نذر آتش کیا۔ بی ایل ایف

شال:(ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام نے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے بروز جمعہ مورخہ 23 اگست کو ایک بجے خاران کے علاقے سرگردان میں سی پیک روڈ پر کام کرنے والی تعمیراتی کمپنی کے سائٹ پر حملہ کیا اور تمام مشینری کو نذر آتش کیا۔

کاروائی کا عمل سر انجام دینے کے بعد سرمچار بحفاظت اپنے ٹھکانے پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان پر پاکستان قابض ہے اور قبضہ گیر کبھی مقبوضہ علاقے کو ترقی نہیں دیتا بلکہ ترقی کے نام پر استحصال اور قتل و غارت گری کا بازار گرم کرتا ہے لیکن بلوچ قومی تنظیم بی ایل ایف کسی ایسے منصوبے کی اجازت کسی کو نہیں دیگی جس کا مقصد بلوچ نسل کشی اور بلوچ وسائل کو لوٹنا ہوں۔

ترجمان نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام ٹھیکیدار حضرات کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ ریاستی منصوبے سے خود کو دور رکھیں وگرنہ وہ اپنے جانی و مالی نقصان کا زمہ دار خود ہونگے۔

بیان کے آخر میں کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اظہار کرتی ہے کہ ریاستی فوج، ان کے منصوبوں اور آلہ کاروں پر ہمارے حملے جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز