جمعه, سپتمبر 20, 2024
Homeخبریںبارکھان میں موبائل ٹاور کو نذر آتش کیا ہے ۔بی ایل ایف

بارکھان میں موبائل ٹاور کو نذر آتش کیا ہے ۔بی ایل ایف

شال (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گوھرام بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے بارکھان کے علاقے تنگ کاریڑ میں موبائل ٹاور پر فائرنگ کے بعد نذر آتش کیا۔

مورخہ یکم ستمبر بروز اتوار بوقت شام چھ بج کر چالیس منٹ پر بارکھان کے علاقے تنگ کاریڑ میں قائم یوفون کمپنی کے ٹاور پر فائرنگ کی اور مشینری کو نذر آتش کیا۔

ریاستی مواصلاتی نظام کا مقصد بلوچستان میں بلوچ سرمچاروں کو ٹریس کرکے نشانہ بنانا ہے لیکن بلوچ سرمچار ہر اس منصوبے کو نشانہ بنائیں گے جن کا مقصد بلوچ قوم اور سرمچاروں کو نقصان پہنچانا ہے۔

موبائل ٹاورز پر تعینات علاقائی چوکیداروں کو بھی تنبیہ کرتے ہیں کہ بلوچ سرمچاروں کے راستے روڑے اٹکانے سے باز آجائیں بصورت دیگر نقصان کے زمہ دار خود ہونگے۔

بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور ریاستی فورسز اور منصوبوں کو فورسز انخلاء تک نشانہ بناتی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز