جمعه, سپتمبر 20, 2024
Homeخبریںبلوچستان، بدنام زمانہ ڈیتھ اسکواڈ کا سرغنہ سعید عرف لاٹو روڈ حادثے...

بلوچستان، بدنام زمانہ ڈیتھ اسکواڈ کا سرغنہ سعید عرف لاٹو روڈ حادثے میں ہلاک

کیچ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کیچ، ہوشاب گونڈسرین میں قابض پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کے حمایت یافتہ بدنام زمانہ مسلح گروہ (ڈیتھ اسکواڈ) کا سرغنہ سعید عرف لاٹو ایک روڈ حادثے میں ہلاک ہوگیا۔

لاٹو کا نام بے گناہ بلوچ عوام کی اغوا، قتل اور ظلم و ستم میں شامل ہونے کی وجہ سے ایک قاتل اور مجرم کے طور پر لیا جاتا تھا۔

یہ وحشی اور درندہ صفت شخص سالوں سے قابض پاکستانی خفیہ اداروں کے ایماء پر بلوچ عوام پر ظلم ڈھانے میں ملوث تھا۔

اس کی سرپرستی میں ڈیتھ اسکواڈ نے متعدد معصوم بلوچوں کو اغوا کیا اور انہیں اذیتیں دے کر قتل کیا۔

دلار لاٹو کی موت بلوچ عوام کے لیے ایک لمحہ سکون ہے، کیونکہ اس ظالم کے ہاتھوں کئی خاندانوں کو اذیتیں جھیلنی پڑی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز