کرمان(ہمگام نیوز) بروز پیر کو کرمان میں الغدیر اسٹریٹ میں قابض ایرانی انٹلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں نے ایک بلوچ شہری کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق کرمان کے الغدیر اسٹریٹ میں قابض ایرانی انٹلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں نے 37 سالہ
حیدر سابکی ولد کامران ساکن زہکلوت کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔
رپورٹ کے مطابق، پیر کی شام ابوبکر گھر سے نکلا جہاں وہ سگریٹ خریدنے کے لیے گیا تھا اور کرمان کی الغدیر اسٹریٹ پر واقع ان کے گھر کے آس پاس سے انٹیلی جنس نے بغیر کسی وضاحت یا عدالتی حکم کو ظاہر کیے گرفتار کر لیا۔
کہا جاتا ہے کہ ان کی گرفتاری کے تین دن بعد حیدر کی گاڑی الغدیر اسٹریٹ کے اطراف کی گلیوں میں ملی تھی، اور ان کے اہل خانہ، جنہیں یقین ہے کہ انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے، ان کی گرفتاری کی وجہ پوچھنے کے لیے محکمہ انٹیلی جنس کے پاس گئے، لیکن انہیں ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا۔
واضح رہے کہ حیدر کو تقریباً تین ماہ قبل کرمان انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ کی فورسز نے گرفتار کیا تھا اور تین دن کے بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔
خبر لکھے جانے تک اس بلوچ شہری کی گرفتاری کی وجہ اور اس کے ٹھکانے کے بارے میں کوئی اطلاع نہ
یں ہے۔