زہک(ہمگام نیوز ) رپورٹ کے مطابق پیر کو بلوچستان کے شمال میں واقع زہک شہر کے ایک گاؤں کوہک میں شہریوں کے بہت سے مکانات ریت کے
کے نیچے دب گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں ریت کے طوفان سے کئی قصبوں کے آبادیوں میں ریت کا طوفان داخل ہوچکا ہے جو کہ کئی گھر اور دیگر مکانات ان ریت کے طوفانوں میں دب گئے ۔
ایک ویڈیو ایک شہری کا کہنا ہے کہ ’’یہاں زہک شہر کے کوہک قصبے میں اتنی ریت اکٹھی ہوئی ہے، تمام گھروں میں ریت داخل ہوچکا ہے اور کوئی پرسان حال نہیں ہے علاقے کے سرکاری افسران علاقے میں ریت اور اسفالٹ نکالنے مدد نہیں کرتے ۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ 120 دن کی ہواؤں کے نتیجے میں، جس کا دورانیہ طویل ہو گیا ہے، اور ھامون ویٹ لینڈ کے خشک ہونے، لوگوں کی زراعت کی تباہی، اور قومی اور صوبائی حکام کی بدانتظامی کے نتیجے میں خشک اور ناکارہ ہو گیا ہے۔ ان ریت کے طوفانوں سے ہر سال بلوچستان کے ہزاروں لوگ سانس، پھیپھڑوں، آنکھ اور دل کے مسائل کا شکار ہوتے ہیں۔