یکشنبه, سپتمبر 22, 2024
Homeخبریںلندن میں ٹریڈ یونین کانفرنس، بلوچستان کے حوالے آگاہی مہم چلایا گیا۔

لندن میں ٹریڈ یونین کانفرنس، بلوچستان کے حوالے آگاہی مہم چلایا گیا۔

لندن (ہمگام نیوز) انسانی حقوق و سیاسی کارکن عومر کریم کی جانب سے لندن میں سولڈریٹی  ود یوکرین و (ٹی یو سی) ٹریڈ یونین کانفرنس میں شرکت، ایم پیز ممبرز آف یوکے پارلیمنٹ، انسانی حقوق و سیاسی کارکنان کے ساتھ بلوچستان کے مسائل کو اجاگر کیا۔

عومر کریم نے بتایا کہ اس آگاہی مہم کا مقصد یہاں یوکے میں موجود ممبر آف پارلیمنٹ ، سیاسی و انسانی حقوق کے کارکنان کو بلوچستان کے مسائل سے آگاہ کرنا و انہیں اس بات پر زور دینا ہے کہ وہ بلوچستان کے مسائل پر اپنا آواز بلند کریں اور پاکستان پر زور دیں کے وہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو بند کرے۔

آگاہی مہم کے دوروان عومر نے پمفلٹس تقسیم کیا جن میں پاکستان کی جانب بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالیاں ،مسنگ پرسنز کا ایشو اور لاپتہ افراد کو فیک انکاونٹر میں قتل کرنے سمیت بلوچ یکجہتی کمیٹی کے پرامن احتجاج پر کریکٹ ڈاون اور بلوچستان پر پاکستان کی قبضہ کے حوالے تفصیل شامل تھی۔

انہوں نے کہا کہ لندن میں بہت سی پارٹیاں ہیں انکو بلوچستان کے مسائل پر ایک ہوکر اپنی آواز عالمی دنیا تک پہنچانا ہے، کیونکہ جب تک ہم یکجاہ نہیں ہونگے دنیا ہماری بات کو نہیں سنے گی۔ دنیا کو باور کرانا ہے کہ ہم ایک ہیں تب وہ اس جگہ فیصلہ کرپائیںگے کہ ہم بلوچوں سے بات کریں۔

خیال رہے اس وقت یوکے میں ورکرز پارٹی یونین کا سب سے بڑا کانفرنس جاری ہے جس میں ایم پیز ، یوکے وزیراعظم سمیت دوسرے ورکرز پارٹیوں کے بڑے عہدیداران سمیت انسانی حقوق کے کارکن موجود ہیں۔

عومر کریم نے بلوچستان کے حوالے سے اپنے آگاہی مہم کے دوران مختلف انسانی حقوق کے تنطیموں سمیت یوکے ایم پیز سے ملاقات کی اور انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ جلد از جلد بلوچستان کے مسائل پر میٹینگز و پروگرامز کا انعقاد کرینگے۔ جن میں نادیہ وہٹوم، جان میکڈونل سمیت دیگر شامل ہیں۔

عومر کریم نے بتایا کہ ہمارے بلوچ تنظیموں و انسانی حقوق کے کارکنوں کو چاہئے کہ ایسے پروگرامز میں شرکت کریں اور جتنا ہوسکے بلوچستان کے حوالے سے عالمی دنیا کو آگاہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز