شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںخاران: لاپتہ افراد کے لواحقین کا آئی ایس آئی کے دفتر کے...

خاران: لاپتہ افراد کے لواحقین کا آئی ایس آئی کے دفتر کے سامنے دھرنا جاری، اتوار کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال

خاران (ہمگام نیوز) خاران شہر سے گزشتہ دنوں فورسز و خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ ہونے والے امان اللہ بلوچ, امین اللہ بلوچ, ارشاد بلوچ اور داؤد بلوچ کی عدم بازیابی کے خلاف لواحقین کا سیکریٹریٹ روڈ پر آئی ایس آئی کے دفتر کے سامنے دھرنا جاری ہے۔

لواحقین کی جانب سے بیان سامنے آیا ہے جس میں لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کی وجہ سے خاران شہر میں کل بروز اتوار کو مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔

لواحقین نے بیان میں کہا ہے کہ ہم اپنے عوام خاران سے یہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ کل بروز اتوار کو ہونے والے شٹر ڈاؤن ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لئے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

لواحقین نے تمام تاجر برادری سمیت ,وکلاء برادری,علماء اکرام ,سیاسی و سماجی برادری,طلباء تنظیموں سمیت سول سوسائٹی سے اظہار یکجہتی کے لئے تعان کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ لواحقین کی جانب سے احتجاجی دھرنا ریڈ زون میں آئی ایس آئی کے دفتر کے سامنے کامیابی سے جاری ہے جس میں ہر مکتب فکر سے جڑے لوگ شرکت کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز