چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںبلوچستان میں مختلف واقعات تین افراد قتل ایک اغواء

بلوچستان میں مختلف واقعات تین افراد قتل ایک اغواء

دالبندین( ہمگام نیوز )دالبندین کا علاقہ چھتر کے مقام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین نوجوان ہلاک ہوگئے ۔لیویزذرائع کے مطابق چھتر کے قریب راو ٗ کے مقام پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دیا فائرنگ سے تین نوجوان امیر حمزہ ،رحمت اللہ ،عین دین ہلاک ہوگئے ۔مقامی ذرائع کے مطابق معمول یہ چھتر کے قریب پہاڑوں پر اپنی ریوڑ چرا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا ۔تاہم قتل ہونے کی وجوہات سامنے نہیں آئی۔ اسسٹنٹ کمشنر دالبندین عبد الرزاق ساسولی کے سربرائی میں ٹیم موقع واردات کی جانب روانہ ہوگئے مزید تفتیش جاری ہے۔تمپ رودبن میں مسلح افراد نے ایک شخص کو اغواء کرلیا۔ اطلاع کے مطابق تحصیل تمپ میں بدھ کے روز مسلح افراد نے رودبن میں مالک ولد چارشمبے نامی نوجوان کو اغواء کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز