ڈیرہ بگٹی (ہمگام نیوز ) ڈیرہ بگٹی کے علاقے بیکڑ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا ، جبکہ فائرنگ سے خاتون سمیت دوافراد زخمی ہوگئے ، لیویز حکام کے مطابق مسلح افراد نے چند ماہ قبل ہتھیار ڈالنے والے فراری کمانڈر شہک مسوری بگٹی کے گھر پر گھات لگا کر فائرنگ کی ، فائرنگ کے باعث ایک سالہ بچہ لیاقت ولد شیر جان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ، جبکہ خاتون زوجہ شیرجان اور شاہ علی نامی شخص زخمی ہوگئے ، انتظامیہ نے واقع کو ذاتی دشمنی قرار دیاہے ، واقعے کے بعد لیویز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ، تاہم آخری اطلاعات آنے تک کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکی تھی ،۔