دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںزاہدان: قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں دو بھائی پر تشدد انداز میں...

زاہدان: قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں دو بھائی پر تشدد انداز میں گرفتار ، نامعلوم مقام پر منتقل

زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق گزشتہ روز بدھ کو زاہدان کے علاقے سیادک میں قابض ایرانی فورسز نے موٹر سائیکل سوار دو بھائیوں کو عدالتی حکم نامہ دکھائے بغیر سائیکل سے اتار کرکے شدید تشدد کرنے کے بعد گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

 ان دو بلوچ بھائیوں کی شناخت 18 سالہ بنیامین اجباری ولد محمد اور 23 سالہ ابوبکر اجباری ولد محمد کے ناموں سے ہوئی ۔ جو کہ زاہدان کے علاقے سیادک کے رہائشی ہیں ۔

ذرائع کے مطابق بدھ کو یہ دونوں بھائی اپنے گاؤں میں موٹر سائیکل پر جا رہے تھے، تو اسی دوران راستے میں قابض ایرانی فورسز نے انہیں روک کر تشدد کرنے کے بعد گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

 رپورٹ کی تیاری کے وقت تک ان دونوں بھائیوں کے خلاف الزامات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز