کوہلو (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کوہلو سے مقامی صحافی موسیٰ جان مری قابض فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق موسیٰ جان مری کو آج صبح جبری طور پر اغوا کیا گیا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز نیشنل پریس کلب کے صحافی موسیٰ جان نے قابض فورسز، ایف سی اور لیویز فورس کی بدمعاشی اور غیر انسانی سلوک پر سوالات اٹھائے تھے۔
اس کے بعد صحافی کو مختلف طریقوں سے ڈرانے، دھمکانے کے ساتھ ساتھ بد معاشی پر اتر آئے اور انتقامی کارروائی کرتے ہوئے نیشنل پریس کلب کے صحافی موسیٰ جان پر من گھڑت ایف آئی آر درج کروا دی گئی، اور آج انہیں جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا۔
نیشنل پریس کلب نے اپنے برادر صحافی کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ این پی سی اس جھوٹی ایف آئی آر کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے اور بے بنیاد ایف آئی آر کو آزادانہ صحافت پر قدغن قرار دیتی ہے۔ نیشنل پریس کلب ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ صحافی موسیٰ جان پر درج جعلی ایف آئی آر واپس لی جائے، بصورت دیگر سڑکیں بند کر کے احتجاج کیا جائ
ے گا۔