شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںبی ایل ایف شفیع محمد یلانزئی کے قتل کا وضاحت دے۔ لواحقین

بی ایل ایف شفیع محمد یلانزئی کے قتل کا وضاحت دے۔ لواحقین

خاران:(ہمگام نیوز) 8 اکتوبر کو مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خاران بازار میں قتل کیے جانے والے شفیع محمد یلانزئی کے لواحقین نے سوشل میڈیا پر بی ایل ایف کو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بندے کو شہید کرنے کے واقع کی زمہ داری بی ایل ایف نے قبول کی ہے جس کے سلسلے میں ہم واضح کہنا چاہتے ہیں کہ شفیع محمد یلانزئی ایک پرامن اور اپنے کام سے کام رکھنے والا انسان تھا جو کسی بھی منفی سرگرمی میں ملوث لوث نہیں تھا جس کی گواہی پورا خاران دے سکتا ہے ۔

ہم شہید شفیع محمد یلانزئی کا فیملی ہونے کے ناطے بی ایل ایف سے گزارش کرتے ہیں کہ آپ خود کو بلوچ قوم کے جان و مال کا محافظ کہتے ہو اور اوپر سے بغیر کسی ثبوت و ثبات کے بے گناہ لوگوں کو مارتے ہیں لہذا اگر ہمارے بندے نے کوئی غلط حرکت کی ہے یا کسی سرگرمی میں ملوث ہوا ہے تو برائے مہربانی خدا کے لیے اس کے ثبوت ہمیں دیں تاکہ ہم فیملی والے مطمئن ہوجائیں۔

اگر خدانخواستہ شہید شفیع محمد یلانزئی کسی غلط سرگرمی میں ملوث تھا تو آپ نے کیوں نہ اسے نہ اسکے فیملی کو وارننگ نہیں دیا اس کے علاؤہ اگر کسی غلط انفارمیشن کے بنیاد پر آپ نے انہیں شہید کردیا تو بھی برائے مہربانی تردیدی بیان جاری کریں ہم آپ کے وضاحت کے انتظار میں ہیں۔

شکریہ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز