کراچی:(ہمگام نیوز) لیاری ، کلری سرگوات کے علاقے میں قابض پاکستانی فورسز اور آئی ایس آئی کے اہلکاروں نے گزشتہ رات تین بجے محبت ولد اشرف بلوچ کو غیر قانونی حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق، محبت اشرف کو اہلکاروں نے ان کے گھر سے اٹھایا، اور اہلِ خانہ کو ان کی گرفتاری کی وجہ یا مقام کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
یاد رہے کہ محبت بلوچ پہلے فروری 2021 میں قابض پاکستانی فورسز اور آئی ایس آئی کے اہلکاروں کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار ہوئے تھے ۔ اہلِ خانہ نے ان کی طویل جدوجھد کے بعد رہا ہوئے تھے۔