چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںوالدہ کی موت سے بے خبر رکھنے پر حیربیار کا لندن پولیس...

والدہ کی موت سے بے خبر رکھنے پر حیربیار کا لندن پولیس میں رپورٹ کرنے کا فیصلہ

لندن (ہمگام نیوز) بلوچ قوم دوست رہنما حیربیار مری نے کہا کہ جاوید مینگل، زوجہ جاوید اور مہران بلوچ نے انھیں اپنے والدہ کے موت کے بارے میں بے خبر رکھا اور ان کو بلوچستان سے دوستوں نے معلومات دی کی انکے والدہ محترمہ کا انتقال 7دسمبر کو لندن میں ہوئی لیکن مہران اور جاوید نے میت کو خفیہ جگہ منتقل کرکے حیربیار کو اپنے والدہ کی دیدار کرنے تک نہیں دیا۔گزشتہ دو دنوں کی تگ و دو اور مختلف مساجد سے معلومات کے بعدبھی جسد خاکی کا کوئی پتہ نہیں چل سکا اس لیے حیربیار نے دوستوں سے مشورہ کرنے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ وہ کل صبح لندن پولیس سے رابطہ کرکے باقاعدہ جاوید، مہران اور جاوید کے اہلیہ کے خلاف کمپلین کرینگے کہ انکے والدہ کی جسدخاکی کو ان سے چھپایا جا رہا ہے۔ اس کے بعد اپنے وکلا سے مشورہ کر کے مہران جاوید اور اور جاوید کی اہلیہ کے خلاف مزید قانونی کاروائی کرونگے.
حیر بیار مری لندن پولیس سے یہ درخواست بھی کرینگے کہ جاویدکی اہلیہ اور مہران کی امیگریشن سٹیٹس بھی چیک کیا جائے کہ وہ کن ناموں سے اس ملک میں داخل ہوئے ہیں اور کس حیثیت سے حیربیار مری کے والدہ کی وراثت کا دعوی کر رہے ہیں پولیس اور امیگیریشن ڈپارٹمنٹ ان کے ڈاکیومنٹس میں ان کے والدین کا نام چیک کریں کہ وہ کس طرح حیربیارمری کے والدہ کے رشتہ دار ہیں اس لیئے لندن پولیس کو چاہیے کہ مہران جاوید اور جاوید کی اہلیہ سے تفتیش کر کے معلوم کریں کہ انہوں نے حیربیار مری کے والدہ کی میت کہاں رکھا ہے۔ اور پولیس کو چاہیے کہ تمام کاغزی ثبوتوں کے بعد فیصلہ کرے کہ حیریبار مری کے والدہ کا اصل وارث کون ہے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز