جیوانی (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر جیوانی سے قابض پاکستانی فوج نے 3 افراد کو جبری طور پر اغواء کرکے ریاستی عقوبت خانوں میں منتقل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف سی نے چھاپہ مارتے ہوئے جیوانی شہر سے تین افراد فقیر محمد سکنہ جیوانی، دادُل ولد فقیر محمد سکنہ جیوانی اور دُرجان نامی افراد کو جبری طور پر اغواء کر لیا۔
جبراً اغواء افراد میں فقیر محمد ق دادُل باپ بیٹے بتائے جا رہے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ فقیر محمد عمر رسیدہ شخص ہیں جنہیں قابض ایف سی نے جبری اغواء کا نشانہ بنایا ہے۔
واضح رہے مذکورہ افراد کو آج صبح کوسٹ گارڈ پر ہونے والے حملے کے بعد جبری اغواء کا نشانہ بنایا گیا ہے، علاقائی افراد کا کہنا ہے کہ قابض فوج خود بلوچ سرمچاروں کا مقابلہ کرنے میں ناکام ہوچکی ہے جبکہ علاقے میں موجود عام لوگوں کو جبراً اغواء کرکے اپنے خوف کو برقرار رکھنے کی ناکام کوشاں میں ہے۔