یکشنبه, دسمبر 1, 2024
Homeخبریںسوراب :قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں کلیم اللہ جبری لاپتہ،کوئٹہ کراچی شاہراہ...

سوراب :قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں کلیم اللہ جبری لاپتہ،کوئٹہ کراچی شاہراہ احتجاجً آمد و رفت کیلئے بند

سوراب (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے سوراب میں قابض پاکستانی فورسز نے آج کلیم اللہ رودینی ولد محمد گل رودینی کو سوراب گریڈ اسٹیشن کے مقام سے جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔

کلیم اللہ کی جبری گمشدگی کے خلاف لواحقین نے کوئٹہ-کراچی قومی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا، جس سے علاقے میں آمدورفت معطل ہو گئی۔

احتجاج میں خواتین سمیت بڑی تعداد میں لوگ شریک ہیں، اور مظاہرین نے کلیم اللہ کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماء شاجی صبغت اللہ بھی مظاہرے میں شریک ہیں ۔

مظاہرین نے حکومت اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور کلیم اللہ سمیت دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے عملی اقدامات

کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز