پنجشنبه, اکتوبر 10, 2024
Homeخبریںفری بلوچستان موومنٹ کی جانب سے جرمنی میں 3روزہ آگاہی مہم اور...

فری بلوچستان موومنٹ کی جانب سے جرمنی میں 3روزہ آگاہی مہم اور احتجاجی کیمپ

جرمنی (ہمگام نیوز ) فری بلوچستان موومنٹ کے ذیر اہتمام مقبوضہ بلوچستان میں قابضین کی طرف سے ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے جرمنی کے شہر براؤنشویگ میں منعقدہ 3 روزہ آگاہی مہم کاباقاعدہ آغاز ہوگیا۔ مہم کے پہلے روز فری بلوچستان موومنٹ کے کارکنوں نے بلوچستان میں حالیہ ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے پمفلٹ تقسیم کئے گئے۔ جرمن عوام اور اداروں کی طرف سے کافی دلچسپی کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔ مہم کے پہلے دن براؤنشویگ سینٹرل اسٹیشن کے سامنے آگاہی مہم اور احتجاجی کیمپ کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس دوران بلوچستان میں ہونے والے مظالم اور انسانی حقوق کی صورتحال کا نوٹس لینے کے حوالے نعرے بازی کرتے رہے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے نوید بلوچ نے کہا کہ اکیسویں صدی میں بھی بلوچ قوم قابض پاکستان و ایران کے ہاتھوں نسل کُش پالیسیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ایکشن لینے پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچ قوم کی نسل کُشی اور بلوچستان میں بد ترین انسانی حقوق کی صورتحال پر مہذب دنیا کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ اس صورتحال کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے دہشت گرد ریاست پاکستان و ایران کو بلوچ قوم کی نسل کُش پالیسیوں کو لیکر ان کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کر دے جو بلوچستان میں بنگلہ دیش کی تاریخ دھرا رہے ہیں۔ انہوں مزید کہا کہ اس وقت بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ ایک انسانی بحران کی صورت اختیار کرچکا ہے جہاں ہماری مائیں، بہنیں اور معصوم بچے کوئٹہ کی سردی میں اپنے پیاروں کی تلاش میں احتجاج پر بیٹھی ہیں، جن بچوں کو اسکولوں میں ہونا چاہئے وہ قابض کے ظلم و ستم کا شکار ہونے کی وجہ سے احتجاجی کیمپ میں سراپا احتجاج پر ہیں جن کے پیاروں کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لاپتہ کیا گیا ہے جو سالوں سے زندانوں میں انسانیت سوز مظالم کا سامنا کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز