ایرانشہر (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ایرانشہر کے علاقے گندمکان (غریب آباد) میں قابض ایرانی فورسز کے اہلکاروں نے ایک رہائشی گھر پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں تین شہری شہید جبکہ تین دیگر کو حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا۔
شہید ہونے والے تین بلوچ شہریوں کی شناخت نیازی بامری ولد احمد، علی اکبر زمان خانی ولد میرداد، اور مجید زمان خانی ولد خداداد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
جبری طور پر لاپتہ کیے گئے شہریوں میں اسحاق بامری ولد محمد، افشین زمان خانی ولد اللہ بخش، اور رامین زمان خانی ولد میرداد شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق قابض ایرانی فورسز متعدد گاڑیوں کے ذریعے گندمکان میں داخل ہوئیں، مذکورہ رہائشی گھر کا محاصرہ کیا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ اس حملے کے دوران تین شہری گولی لگنے سے شہید ہو گئے جبکہ تین دیگر کو گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔


