واشنگٹن (ہمگام نیوز) ایرانی جوہری پروگرام کے بارے میں امریکی، برطانیہ ، فرانس اور جرمنی نے ایک بار پھر اظہار تشویش کیا ہے۔ ہفتے کے روز اپنے مشترکہ بیان میں ان ممالک نے ایران کے کی طرف سے نئے لگایے جانے والے سنٹری فیوجز کے منصوبے کو اپنی گہری تشویش کا موضوع بنایاہے۔
چاروں ملکوں نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ نئے سنٹری فیوجز لگا کر یوررینین کی مزید افزودگی کے بجائے بین الاقوامی جوہری واچ ڈاگ ' آئی اے ای اے ' کے ساتھ پھر سے ساتھ منسلک ہو جائے اور تعاون کرے۔
امریکہ برطانیہ فرانس اور جرمنی...
پیرس(ہمگام نیوز) یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے اتوار کو بیروت کے دورے کے دوران اسرائیلی حکومت اور لبنان کی حزب اللہ دونوں پر جنگ بندی کی امریکی تجویز کو قبول کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا۔
بیروت میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جوزپ بوریل نے لبنانی رہنماؤں پر زور دیا کہ ملک میں اقتدار کا دو سالہ خلا ختم کرنے کے لیے وہ ایک صدر منتخب کریں اور انھوں نے لبنان کی مسلح افواج کی حمایت کے لیے 200 ملین یورو کا وعدہ کیا۔
کئیف(ہمگام نیوز) یوکرین کی فوج نے اتوار کو اعلان کیا کہ یوکرین کے فضائی دفاع نے کل رات روس کی طرف سے لانچ کیے گئے 73 ڈرونز میں سے 50 کو مار گرایا۔
رائٹرز کے مطابق فضائیہ نے ٹیلیگرام ایپلی کیشن کے ذریعے مزید کہا کہ اس نے 19 ڈرونز کا ٹریک کھو دیا ہے، جبکہ 4 طیارے فضا میں موجود ہیں۔
فرانس نے یوکرین کو یہ اشارہ دیا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کی طرح وہ روسی سرزمین پر اہداف کے خلاف طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں کا استعمال کر سکتا ہے۔ اس پیش رفت نے ماسکو کو...
نیویارک(ہمگام نیوز) اقوامِ متحدہ کے امدادی شعبے کے سربراہ نے جمعہ کو کہا کہ اس سال اب تک دنیا بھر میں حیران کن طور پر 281 امدادی کارکن ہلاک ہو چکے ہیں جس سے 2024 امدادی کارکنان کے لیے مہلک ترین سال بن گیا۔
اقوامِ متحدہ کے نئے ماتحت سیکریٹری جنرل برائے انسانی امور اور رابطہ کار برائے ہنگامی امداد ٹام فلیچر نے کہا، "انسانی ہمدردی کے کارکنان کے قتل کی شرح بے مثال ہے اور ان کے ہمت و حوصلے اور انسانیت کو گولیوں اور بموں سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔"
2024 کے دوران 33 ممالک میں 280 انسان...
بیروت(ہمگام نیوز)اسرائیلی فوج نے لبنان کے علاقے بعلبک پر ایک حملے میں ہسپتال کے سربراہ سمیت ڈاکٹروں اور طبی عملے کے سات ارکان کو قتل کر دیا۔
لبنانی وزارت صحت کے ایک بیان کے مطابق اسرائیل نے بمباری سے ڈاکٹر علی راکان علام سربراہ دارالعمل یونیورسٹی ہسپتال کو قتل کیا ہے۔ اس بمباری میں ان کے چھ رفقاء بھی جاں بحق ہو گئے ہیں۔
وزارت کے جاری کردہ بیان میں اسرائیل کی اس ٹارگیٹڈ بمباری کو اسرائیل کی بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔
وزارت صحت نے اسرائیلی بمباری سے طبی عملے اور ڈاکٹروں کو جارحانہ نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔ ادھر...