جمعه, می 10, 2024

انٹرنشنل

تازہ ترین

آواران سے 2 بلوچ نوجوان جبراً لاپتہ

آواران (ہمگام نیوز) بلوچستان کے شہر آواران کے بازار...

بلوچستان کے مختلف میں 11 مئی سے بارشوں کی پیشگوئی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق بلوچستان کے مختلف...

مہگس میں ایک نوجوان چاقو کے وار سے قتل

مہگس(ہمگام نیوز ) مہگس کے علاقے عزیز آباد میں...

مطلوب ملزم نے پولیس پرگولیاں چلا دیں،4 اہلکار ہلاک۔

کیرولائنا (ہمگام نیوز) امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں گرفتاری سے بچنے کیلئےمطلوب ملزم نے فائرنگ کرکے چار پولیس افسران کو ہلاک اور چار کو زخمی کردیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق، پولیس اہلکار اسلحہ رکھنے کے جرم میں مطلوب شخص کو وارنٹ دینے کیلئے پہنچے تھے کہ ملزم نے ان پر فائرنگ کر دی، ملزم کی فائرنگ سے اہلکار زخمی ہوئے جس پر دیگر اہلکاروں نے ملزم کو گولی مار دی۔ اس دوران گھر سے بھی اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی، بعد میں پولیس نے گھر سے ایک خاتون اور کمسن بچے کو حراست میں لے کر بندوق برآمد کر لی۔ شمالی کیرولائنا...

امریکہ: جاپان اور بھارت، غیر ملکیوں کے خلاف، دشمنی پالنے والے ممالک ہیں۔

واشنگٹن (ہمگام نیوز) امریکہ کے صدر جو بائڈن نے کہا ہے کہ جاپان اور بھارت ،غیر ملکیوں کے خلاف دشمنی پالنے والے ممالک ہیں اور چین اور روس کی طرح نقل مکانوں سے نفرت کرتے ہیں۔ جو بائڈن نے انتخابی مہم کی تقریب کے ذرائع ابلاغ کے لئے بند حصّے میں امریکہ کے اہم اتحادی ممالک 'بھارت اور جاپان' کے بارے میں بیانات جاری کئے ہیں۔ مذکورہ بیانات، وائٹ ہاوس کے انتخابی مہم کی پوری تقریر جاری کرنے کے بعد، سامنے آئے ہیں اور امریکی ذرائع ابلاغ میں گرم مباحث کا سبب بن گئے ہیں۔ بائڈن نے ابھی دو ہفتے قبل وائٹ...

نائجیریا، مسلح حملے میں دس افراد لقمہ اجل۔

اینوگو (ہمگام نیوز) نائیجیریا میں مسلح حملے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے اینوگو کے علاقے Ohaukwu میں حملہ کیا گیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملے میں 10 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔ حملہ آوروں نے ہسپتال سمیت کئی عمارتوں کو آگ لگا دی اور مقامی لوگوں سے کھانے پینے کی اشیاء چھین لیں۔ واضح رہے کہ حالیہ ایام میں نائیجیریا کے مختلف علاقے مختلف جتھوں سمیت دہشت گرد تنظیموں بوکو حرام اور داعش کی مغربی افریقی شاخ ISWAP کے حملوں کی زد میں ہیں۔

صومالیہ میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں۔

موغادیشو (ہمگام نیوز) صومالیہ میں حالیہ ایام میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب کی وجہ سے کم از کم 8 ہزار افراد اپنا گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ (یو این) کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صومالیہ میں بارشوں نے نظام زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب کے باعث کم از کم 8 ہزار افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی ہے۔...

ترکی کا شمالی شام میں کرد آزادی پسند تنظیم پی کے کے اور وائے پی جی کے 7 ارکان کو غیر فعال کرنے کا...

انقرہ(ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق ترک افواج نے دعوی کیا ہے کہ ہماری فوج نے شمالی شام میں کرد آزادی پسند تنظیم PKK/YPG کے 7 ارکان کو بے اثر کر دیا گیا۔ وزارت قومی دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک مسلح افواج دہشت گردی(کرد آزادی پسند) کو اپنے منبع پر تباہ کرنے کے لیے بلا تعطل آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہے۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ شمالی شام میں فرات ڈھال اورچشمہ امن آپریشن علاقوں میں حملہ کرنے کی تیاری میں ہونے والے PKK/YPG 7دہشت گردوں کو غیر...