برلن (ہمگام نیوز) یوکرین کی شمالی بحر اوقیانوس کے ممالک کے عسکری اتحاد (نیٹو) میں شمولیت کی کوششوں اور اس جہ سے روس کے ساتھ دو سال سے جاری جنگ کے دوران سابق جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے اس حوالے سے حیران کن انکشاف کیا ہے
اگلے ہفتے جاری ہونے والی اپنی یادداشتوں پرمشتمل کتاب جسے "آزادی...یادیں 1954-2021ء" میں میرکل نے انکشاف کیا کہ اس نے روسی فوج کے ممکنہ خدشے کے پیش نظر اپنی مدت کے دوران نیٹو میں تیزی سے شمولیت کے لیے کیئف کی کوششوں کو سست کرنے کی کوشش کی تھی۔
سابق جرمن چانسلر نے وسطی اور...
تل ابیب (ہمگام نیوز) اسرائیلی فوج کی جانب سے بدھ کے روز جاری ایک بیان کے مطابق بین الاقوامی سطح پر معروف اسرائیلی محقق، مؤرخ اور جغرافیہ دان "زئيو ايرلچ" حزب اللہ کے حملے میں ہلاک ہو گئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ 71 سالہ ایرلچ "آپریشنل آرڈرز کی خلاف ورزی" کرتے ہوئے جنوبی لبنان میں داخل ہوئے تھے۔
بیان کے مطابق اسرائیلی مؤرخ سرحد سے 5 سے 6 کلو میٹر دور کارروائی کے علاقے میں موجود تھے۔ یہ علاقہ جنوبی لبنان میں ساحلی شہر صور کے نزدیک تھا۔ علاقے کو کلیئر کرنے کی کارروائی کے دوران میں وہاں...
ماسکو(ہمگام نیوز) روس اور نیٹو کے درمیان یوکرین میں دو سال سے زائد عرصے سے جاری جنگ کے پس منظر میں کشیدگی میں اضافے کے بعد روسی وزارت خارجہ نے پولینڈ میں امریکی میزائل بیس کی مذمت کی ہے۔
پیر کو وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے اسے واشنگٹن کا ایک اشتعال انگیز قدم قرار دیا اورخبردار کیا کہ اس پیش رفت نے جوہری خطرے کی سطح کو بڑھا دیا ہے۔
اس کا یہ بھی خیال تھا کہ یوکرین کی سرزمین پر نیٹو افواج کی موجودگی کا مطلب روس کے خلاف جنگ کا آغاز ہوگا۔
مالڈووا اور نیٹو
انہوں نے مالڈووا کی...
تہران (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق گزشتہ روز ایرانی حکومت نے 35 دیگر ممالک کے ساتھ مل کر "سزائے موت کے استعمال کو معطل کرنے" کے مسودے کے خلاف ووٹ دیا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں منظور ہونے والی اس قرارداد کی 131 ممالک نے حمایت کی۔ ایران، امریکہ، چین، بھارت اور سعودی عرب سمیت 36 ممالک نے اس کی مخالفت کی اور 21 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
غریب لوگوں، مذہبی اور قومی اقلیتوں اور انسانی حقوق کے محافظوں پر پھانسی کے غیر متناسب اثرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، یہ قرارداد اس...
ڈھاکہ (ہمگام نیوز) بنگلہ دیش کو کئی برسوں کے بعد ڈینگی کے بدترین پھیلاؤ کا سامنا ہے جس میں 400 سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور مون سون کی طوالت کے باعث انفیکشنز میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے نمٹنے کے لیے بالخصوص شہری علاقوں کے ہسپتالوں کو جدوجہد کرنا پڑ رہی ہے۔
تازہ ترین سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں اس مرض سے کم از کم 407 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 78,595 مریض ملک کے طول و عرض میں ہسپتالوں میں داخل ہیں۔
نومبر کے وسط تک 4,173 مریضوں کا...