راسک(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق جمعرات کو راسک کے علاقے نظر آباد گاؤں میں قابض ایرانی انٹیلی جنس کے اہلکاروں نے ایک پٹرول فروش کو عدالتی حکم نامہ دکھائے بغیر پر تشدد انداز میں گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔
اس بلوچ شہری کی شناخت 27 سالہ محمد دشتی ولد اشرف ہے جو کہ راسک کے گاؤں بیدل کا رہائشی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق جمعرات کی شام راسک میں قابض ایرانی انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکاروں نے نجی لائسنس پلیٹوں والی متعدد گاڑیوں کے ساتھ نذر آباد گاؤں پر چھاپہ مارا اور محمد کو اس کے...
پیشن (ہمگام نیوز) رپورٹ کے مطابق گزشتہ شام بروز منگل کو پیشن
میں ایک بلوچ شہری کو موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد نے ان کے گھر کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ۔
اس بلوچ شہری 26 سالہ اویس آسکانی ولد عبدالعزیز ہے جو کہ پیشن کا رہائشی بتایا گیا ۔
رپورٹ کی تیاری کے وقت تک حملہ آوروں کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
زاہدان(ہمگام نیوز ) رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز شام کو زاہدان تا خاش محور پر کلچات کے علاقے میں ایک کار گاڑی ایک ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے ایک ہی خاندان دو افراد جانبحق چار زخمی ہوگئے ۔ اس حادثے میں ماں سمیت اس کا 13 سالہ بیٹا جانبحق ہوگیا جبکہ دیگر چار افراد شدید زخمی ہوگئے ۔
مرنے والے بچے کی شناخت 13 سالہ "امید دہانی" اور اس کی والدہ کی کنیت "دہانی" ہے اس کے علاوہ اس حادثے میں زخمی ہونے والے دیگر افراد جو کار گاڑی میں سوار تھے کنیت دہانی رپورٹ کی گئی ہے...
کسرکند(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق آج بروز بدھ کو کسرکند کے علاقے تلنگ کے گاؤں گیتوان میں ایک 12 سالہ بلوچ بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے ، جو کہ اپنے ٹیچر سمیت دیگر بچوں کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں کونر لینے گیا تھا اسی دوران وہ اپنے ٹیچر اور ساتھیوں سے بچھڑ گیا تھا ۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر کسرکند کے علاقے تلنگ کے گاؤں میں گیتوان میں چار دن تک لاپتہ ہونے والے 12 سالہ مجیب باری ولد مسلم کی لاش آج برآمد ہوئی ہے ۔
دستیاب ذرائع کے مطابق پہاڑوں میں لاپتہ ہونے...
خاش (ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق آج صبح کے وقت تفتان اور خاش شہر میں 11 کلومیٹر کی گہرائی میں ریکٹر اسکیل پر 3.3 کی شدت کا زلزلہ آیا۔ جس سے ان شہروں کو ہلا کر رکھ دیا ۔
قابض ایران کے زلزلہ پیما مرکز کی رپورٹ کے مطابق ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 3.3 تھی جو سطح زمین سے 11 کلومیٹر کی گہرائی میں تھی، نوک آباد، خاش بزمان اور گوہرکوہ کے علاقوں میں بھی اس کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
خبر ملنے تک اس زلزلے سے ہونے والے جانی نقصانات اور دیگر ممکنہ نقصانات کے بارے...