بم (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق بروز اتوار کو ایک بلوچ قیدی کو منشیات فروشی کے الزام پھانسی دے دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر بم جیل میں ایک بلوچ قیدی47 سالہ حبیب اللہ ولد رحمت اللہ ساکن اندہ میرستانجاوہ کو پھانسی دے دی گئی ۔
ذرائع کے مطابق 2020 میں حبیب اللہ کو بم شہر میں منشیات سے متعلق الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، اور اسے عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی تھی جو کہ آج ان کی سزائے موت پر عملدرآمد کیا گیا ۔
سرباز (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق بروز ہفتہ سرباز کے گاوں سرکور میں واقع ملک آباد گاؤں میں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم سے ایک بلوچ سوختبر جانبحق ایک زخمی ہوگیا ۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 24 سالہ میثم ناروئی ولد عزت کے نام سے ہوئی اور زخمی سوختبر کی شناخت 35 سالہ محمد رفیق ناروئی ولد یگی کے نام سے ہوئی جو کہ دونوں لاشار کے رہائشی ہیں ۔
چابہار (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق بروز ہفتہ کو قابض ایرانی آرمی سپاہ پاسداران انقلاب اور ہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے چابہار کے اطراف کے علاقوں پر متعدد لوڈرز اور بلڈوزر سے حملہ کرکے شہریوں کے رہائشی مکانات کو تباہ اور بلوچ عوام کی زمینوں پر قبضہ کرکے انہیں آئی آر جی سی کے حوالے کر دیا ۔
ذرائع کے مطابق، "چابہار اور کمب سے لے کر گلابی جھیل تک بلوچ عوام کی 300,000 ہیکٹر اراضی آئی آر جی سی کے قبضے میں ہے، کہا جاتا ہے کہ انہیں (کمب، جاوید آباد، عثمان آباد، رامین) سے آئی آر جی سی کے...
خاش(ہمگام نیوز ) ہل رپورٹ کے مطابق آج صبح بروز ہفتہ، خاش میں واقع روتک کے علاقے کی 122 ویں چوکی کی پولیس فورس نے ایندھن بردار گاڑیوں کو سڑک پر گھات لگا کر فائرنگ کی جس سے ایک ایندھن بردار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔
شہید ہونے والے اس بلوچ سوختبر کی شناخت امین کنگوزاہی ریگی ولد کرم ساکن گزو خاش کے نام سے ہوئی ۔ اور سوختبر کی شناخت غلام حسین رحمتزہی ولد محمد علی ساکن خاش ہے ۔
مزید رپورٹ کے مطابق آج صبح چھ بجے کے قریب خاش شہر میں واقع روتک کے علاقے کے 122...
ہیرمند(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق
بروز جمعرات کو شام کے وقت ہیرمند شہر میں واقع دوست محمد علاقے میں قابض ایرانی بارڈر فورسز پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں قابض فورسز کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اس حوالے سے بتایا کہ زابل شہر کی سرحدی رجمنٹ کے حفاظتی علاقے کے زیرو پوائنٹ پر تعینات بارڈر فورسز پر نامعلوم سمیت سے ایک گولی آکر لگی ہے ۔
تاہم اس خبر کے بعد شعبہ تعلقات عامہ نے اس ہلاک اہلکار کی شناخت کے بارے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے ۔