جمعه, نوومبر 29, 2024

خبریں

تازہ ترین

جیش العدل نے خاش میں قابض ایرانی فورسز کے اہلکار کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کر لی

خاش (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق بروز اتوار کو مسلح تنظیم جیش العدل نے خاش شہر کے کمانڈو یونٹ کے فورس رامین ولایتی کی ہلاکت کا زمہ داری کرتے ہوئے کہا ہماری تنظیم نے اسے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ ولایتی ایک ظالم اور جرائم پیشہ اہلکا تھا جسے ہماری تنظیم نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ۔  جیش العدل نے مزید کہا کہ کے انٹیلی جنس اور سیکورٹی یونٹ نے خاش شہر میں کمانڈو یونٹ کے ایک مجرم کو انقلابی طریقے سے سزا دینے میں کامیابی حاصل کی ہے۔  اس اعلان کے تسلسل میں...

ایرانشہر ، قابض ایرانی فورسز کی چوکی پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ ، ایک اہلکار زخمی

ایرانشہر(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق اس اتوار کی شام کو ایرانشہر کے داخلی راستے پر واقع شہردراز چوکی پر موجود قابض ایرانی فورسز پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے ایک اہلکار کو زخمی کر دیا ۔  اطلاع کے وقت اس اہلکار کی شناخت کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیں ملا ہے تاہم کہا جا رہا ہے کہ اسے طبی مراکز میں سے ایک میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ہیرمند: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قابض ایرانی فورسز ایک اہلکار ہلاک

ہیرمند(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق اتوار کی شام کو افغانستان کے بارڈر کے قابض ایرانی فورسز پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کر دیا ۔ تاہم رپورٹ موصول ہونے تک اس ایرانی اہلکار کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔   رپورٹ کے مطابق یہ اہلکار مامکی کے علاقے میں واقع ایک چوکی کے قریب ان کا رہائش گاہ تھا ۔

خاران: میرین قلات میں دینی پروگرام کے دوران مولانا حبیب آحمد نقشبندی پر حملہ، شرکاء کے زخمی ہونے کے اطلاعات

خاران(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق خاران کے علاقے مسکان قلات میں میرین قلات کے مقام پر میلادالنبی کے منعقدہ پروگرام پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردیا۔ علاقائی ذرائع کے مطابق پروگرام میں بلوچستان کے معروف عالم دین مولانا حبیب آحمد نقشبندی موجود تھے، تاہم خوش قسمتی سے وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔ جبکہ وہاں موجود دیگر افراد کے زخمی ہونے کے اطلاعات ہیں۔ واضح رہے کہ واقع آج تیس ستمبر کو بروز سوموار سر خاران کے علاقے مسکان قلات میں واقع میرین قلات کے مقام پر میلاد شریف کے سلسلے میں ایک دینی اجتماع میں پیش آیا۔

زاہدان کے علاقے دومگ میں قابض ایرانی پولیس اسٹیشن پر مسلح افراد کا حملہ ، متعدد اہلکار ہلاک و زخمی

زاہدان(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق ابھی چند منٹ قبل زاہدان کے علاقے دومگ میں قابض ایرانی پولیس کی چوکی پر مسلح افراد نے حملہ کرکے  متعدد پولیس کے اہلکاروں کو ہلاک و زخمی کر دیا ۔   ذرائع کے مطابق ابھی چند منٹ قبل مسلح افراد نے دومگ پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا اور اس اسٹیشن کے متعدد پولیس اہلکاروں کو ہلاک اور زخمی کردیا۔"  اس حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں صحیح معلومات نہیں ہیں۔