زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق آج بروز بدھ 13 نومبر کو زاہدان اور خاش کے خونی جمعہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین نے "یوم شہدائے بلوچستان" (13 نومبر) کی یاد میں زاہدان کی مکی مسجد میں جمع ہو کر بلوچ عالم دین مولوی عبدالحمید اسماعیل زہی سے ملاقات کرکے شہدا کی یاد منائی ۔
شہدا کے خاندان تصاویر اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے درخواست گزاروں کے اہل خانہ خونی جمعہ خاش اور زاہدان میں شہید ہونے والے شہدا کو یاد کرکے مقررین نے خطاب کیا ۔
واضح رہے کہ زاہدان میں خونی جمعہ کے بربریت اور مظالم کو پچیس...
زاہدان(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق آج بروز منگل کی صبح کو زاہدان سنٹرل جیل میں قید ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے اسے پھانسی دے دی گئی
اس بلوچ قیدی کی شناخت 27 سالہ زکریا علیزہی ولد محمد افضل ہے جو کہ زاہدان (دزاپ) کے علاقے گوربند کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔
دستیاب ذرائع کے مطابق زکریا کو 2021 میں زاہدان شہر میں منشیات سے متعلق الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔ اس ہفتے کے ہفتہ کی صبح اسے عام جیل سے قید تنہائی میں منتقل کیا گیا...
آواران (ہمگام نیوز) جبری گمشدگی کے شکار دلجان ولد اللہ بخش کی اہلخانہ نے آواران کے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو مخاطب کرکے کہا کہ " آج ہم آپ کے سامنے ایک بار پھر بے بسی اور دکھ کی داستان لے کر آئے ہیں۔ ہم نے کئی مرتبہ اپنی آواز کو سرکاری اداروں تک پہنچانے کی کوشش کی، مگر ہمارا درد نہ صرف سنا گیا بلکہ ہمیں جھوٹی تسلیوں سے بہلایا گیا۔ میرے بھائی دلجان ولد اللہ بخش، جو کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں تھے، انہیں ہمارے علاقے تیرتیج آواران سے پاکستانی...
اورماڑہ ( ہمگام نیوز) ویب نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق تربت سے کراچی جانے والی الفیصل کوچ حادثے کا شکار، ایک شخص جاں بحق، دو خواتین سمیت دس افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ کے قریب بسول کے مقام پر تربت سے کراچی جانے والی الفیصل کوچ حادثے کا شکار ہو گئی ۔ حادثے میں ایک شخص بس کے نیچے دب کر جاں بحق ہو گیا جبکہ دو خواتین سمیت دس افراد زخمی ہوئے ہیں ۔
حادثہ ٹائر پھٹ جانے کے باعث پیش آیا تھا۔ تاہم حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس...
دشت(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق دشت کے علاقے کڈان میں قابض پاکستانی نے فورسز نے رات کے 12 بجے کے قریب ایک گھر میں گھس کر بلوچ نوجوان طلال عمر کو جبری طور پر گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔