پیر, مئی 20, 2024

خبریں

تازہ ترین

کردستان سے بلوچستان تک؛ ہم مشترکہ درد میں شریک ہیں، یورپ میں کردستان کی ہلال احمر کا بلوچستان کے سیلاب زدگان کے لیے امداد 

 زاہدان (ہمگام نیوز ) یورپ میں قائم کردستان ہلال احمر نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ،پچھلے چند مہینوں میں، ہم نے دیکھا کہ بلوچستان میں سیلاب نے نہ صرف انفراسٹرکچر کو تباہ کیا اور ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، بلکہ افراد اور خاندانوں کی زندگی اور حفاظت کو بھی خطرے میں ڈال دیا، جو اس کمیونٹی میں زندگی کی نچلی سطح پر پہنچ گئے۔  سیلاب کے بعد لوگوں کے کئی گھر تباہ ہو گئے، کچھ کو شدید جسمانی چوٹیں آئیں۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ بلوچستان کا معاشرہ سراسر غربت اور اہم سہولیات کی...

بارکھان مسائل کا گڑھ بن چکا ہے ، آئے روز عوام پریشانیوں کا شکار ہو رہے ہیں ۔ این ڈی پی بارکھان کا پریس...

بارکھان (ہمگام نیوز) این ڈی پی بارکھان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پریس کلب کے صحافیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ بلوچستان کو سنہ 1948 سے ایک کالونی کی طرح چلایا جا رہا ہے، جہاں کے وسائل سے پورا پاکستان چل رہا ہے مگر ان وسائل کے اصل مالکاں بلوچستان کی عوام پسماندگی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ کہنے اور لکھنے کو تو بلوچستان رقبے کے لحاظ سے بہت وسیع ہے، ساحل و سائل سے مالا مال ہے، مگر انفراسٹکچر کے حوالے اتنی ہی تباہ ہے۔  انسانی معاشرتی زندگی کو سدھارنے کے...

کنرک اور دشتیاری میں دو بچے پانی میں ڈوب جانے سے جانبحق 

کنرک، دشتیاری(ہمگام نیوز ) آمدہ اطلاع کے مطابق کنرک اور دشتیاری میں پانی میں ڈوب کر دو بچے جانبحق ہوگئے، تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے کنک کے گاؤں نکم بکان میں ایک بچہ ندی کے گہرے حصے میں گرنے سے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ اس بچے کی شناخت 9 سالہ عبدالقادر دہقان ولد اکبر ساکن سرگان کنرک بتائی گئی ہے۔  رپورٹ کے مطابق نکم بکان گاؤں میں واقع دراب ندی میں کئی بچے نہانے گئے تھے کہ عبدالقادر دریا کے گہرے حصے میں ڈوب گیا اور کئی منٹوں کے بعد اس کی لاش اس کے چچا نے ندی...

ایرانشہر اور چابہار میں خاتون سمیت دو افراد قتل 

ایرانشہر /چابہار (ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر ایرانشہر اور چابہار میں خاتون سمیت دو افراد قتل، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سرکاری خبر رساں ایجنسی نے ایرانشہر کے نواحی علاقے میں خاندانی جھگڑے کے بعد ایک 31 سالہ خاتون کی قتل کی اطلاع دی جسے ایک مسلح شخص نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔  خبر رساں ادارے نے اس 31 سالہ خاتون کی شناخت بتائے بغیر ایرانشہر کے پولیس چیف کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے: ’’بدھ کی صبح ایرانشہر کے نواحی علاقے میں ایک قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ قاتل کو...

پنجگور سے لاپتہ ہونے والے شخص کی لاش واشک سے برآمد

واشک (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاع کے مطابق گزشتہ روز پنجگور سے لاپتہ ہونے والے شخص کی لاش آج واشک کے علاقے پلنتاک کے مقام سے برآمد ہو گئی ـ  تفصیلات کے مطابق لاش کی شناخت ارسلان ولد اسلام کے نام سے ہوئی جو گزشتہ روز پنجگور سے لاپتہ ہو گیا تھا، علاوہ ازیں ارسلان پرائیویٹ اسکول میں بطور استاد کام کرتا تھا ۔ تاہم اس کے لاپتہ ہونے اور قتل کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکے ـ