واشنگٹن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق میانمار کی ایک عدالت نے جمعے کے روز ایک امریکی صحافی ڈینی فینسٹر کو غیر قانونی رابطوں، فوج کے خلاف لکھنے اور ویزہ قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات پر 11 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
تفصیلات کے مطابق میانمار کی ایک عدالت نے جمعے کے روز ایک امریکی صحافی ڈینی فینسٹر کو غیر قانونی رابطوں، فوج کے خلاف لکھنے اور ویزہ قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات پر 11 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
فینسٹر کے وکیل تھان زو آنگ نے وائس آف امریکہ کو بتایا ہے کہ فی الحال سزا...
خرطوم(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق سوڈان میں فوجی بغاوت کیخلاف احتجاج پر فائرنگ، 5 افراد جاںبحق ہوگئے
تفصیلات کے مطابق سوڈان کے دارالحکومت میں فوجی بغاوت کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاج کیا جس کے دوران سیکیورٹی فورسز کی مظاہرین پر براہ راست فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈان میں فوجی بغاوت کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے اور فوجی قیادت کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جس میں جمہوری حکومت کی بحالی کے مطالبات تحریر تھے۔سیکیورٹی فورسز نے امن...
کابل (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت میں مسافر بس زوردار دھماکے میں تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے دشت برچی میں ایک منی بس میں دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں 6 مسافر ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔
ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 3 زخموں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔طالبان کے مقامی کمانڈر نے غیرملکی...
دکی (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے دکی میں
کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دھماکہ ہوا ہے دھماکے سے 4 کان کن زخمی اور 3 بیہوش ہوگئے
تفصیلات کے مطابق دکی کی مقامی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دھماکہ ہو گیا، چار کان کن زخمی اور تین بے ہوش ہوگئے، ریسکیوآپریشن جاری ہے۔
محکمہ مائنزحکام کے مطابق دکی کے مقامی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث دھماکہ ہوا، واقعہ گزشتہ شب تقریبا 4 بجے پیش آیا۔ چار مزدور کوئلہ کان کے اندر پھنس گئے جن میں سے تین مزدوروں کو ریسکیو کرکے...
نیویارک ( ہمگام نیوز) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی فوج 2019ء میں شام میں کیے گئے اپنے دو فضائی حملوں پر پردہ ڈال رہی ہے جس میں تقریبا 64 عورتیں اور بچے جاں بحق ہو گئے تھے۔ داعش تنظیم کے ساتھ معرکہ آرائی کے دوران میں ہونے والی یہ کارروائی ممکنہ جنگی جرم ہے۔
اخبار نے ہفتے کے روز اپنی رپورٹ میں بتایا کہ الباغوز گاؤں کے نزدیک ہونے والے یہ دو مسلسل فضائی حملے امریکی خفیہ آپریشنز کے یونٹ کے حکم پر کیے گئے۔ یہ یونٹ شام میں زمینی کارروائیوں کا ذمے دار ہے۔
نیویارک ٹائمز نے بتایا...