صنعا ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق وسطی یمن میں ڈرون حملوں کے نتیجے میں القاعدہ کے دو مبینہ ارکان سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔
یمن کی مقامی حکومت کے ایک عہدیدار نے نام مخفی رکھنے کی شرط پر خبر رساں ایجنسی اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے بتایا "ہماری اطلاعات کے مطابق غالبا ایک امریکی ڈرون نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اس میں سوار دو افراد زخمی ہوگئے۔ اس ڈرون حملے میں زخمی ہونے والے افراد پر القاعدہ سے تعلق کا شبہ ہے۔ "
"اس حملے کے بعد ایک شہری...
دبئی ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق عرب اتحاد نے صوبہ مآرب کے مغرب اور جنوب میں واقع دو شہروں میں ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا کو42 فضائی حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔ان حملوں میں 186 حوثی جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔
عرب اتحاد نے کہا ہے کہ اس نے گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران میں مآرب شہر کے مغرب میں واقع شہر صرواح اورمآرب کے جنوب میں واقع شہر البیضاء میں حوثیوں کے42 فضائی کارروائیاں کی گئی ہیں اور ان میں حوثیوں کی خفیہ کمین گاہوںاورقافلوں کونشانہ بنایا گیا ہے۔
ان اہدافی فضائی حملوں میں حوثی ملیشیا...
پیشین ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 13 نومبر کی شام ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر پیشین میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے بلوچ نامی بلوچ شہری شدید زخمی ہوگیا ـ چھ گولیاں لگنے کی وجہ ہسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی حالت تشویشناک ہے ـ
تاہم اس واقعہ کے محرکات اور حملہ آوروں کے بارے میں ابھی تک تفصیلی رپورٹ موصول نہیں ہو سکی ـ
گودر ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع گوادر میں موٹرسائیکل سوار اور کار گاڈی میں تصادم سے ایک شخص جانبحق ہوگیا۔
زرائع کے مطابق قندیل چوک سید ظہور شاہ ایونیو شمبے اسماعیل کے مقام پر تیز رفتار کار گاڈی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار خدا رحم نامی شخص جانبحق ہوگیا۔
عوامی زرائع کے مطابق جانبحق ہونے والے شخص کا تعلق سوراب سے بتائی جاتی ہے۔
بیلہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بیلہ آر سی ڈی شاہراہ کراڈو کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی العزیز مسافر کوچ کو حادثہ پیش آیا ـ
تفصیلات کے مطابق تیز رفتاری کے باعث پل سے ٹکراتی ہوئی کوچ گہری کھائی میں گری
حادثے کے نتیجے میں تین افراد جان بحق خواتین بچوں سمیت دس افراد زخمی
ریسکیو1122 کراڈو اور ٹیارہ سینٹر کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے زخمیوں کو کراڈو سینٹر منتقل کرکے طبی امداد دینے کے بعد سول ہسپتال بیلہ پہنچایا جہاں سے شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کردیا گیا ـ