چابہار ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات 13 نومبر کی رات کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر چابہار کے ایک چوراہے پر دو گروہوں کے درمیان آپسی لڑائی میں فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا جس کے نتیجے میں دو شخص فائرنگ سے جانبحق ہوگئے ـ
ان دو جانبحق افراد کی شناخت "اسلام جدگال" اور "سہیل سیمکش" کے نام سے ہوئی ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ رات کے وقت چابہار شہر میں واقع ایک گلی میں سہیل سیمکش اور اسلام جدگال کے درمیان سڑک پر ہونے والی لڑائی کے نتیجے میں اسلام کو...
زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ہفتہ 6 نومبر 2021 کو جیل حکام نے ایک بلوچ شہری کو دزاپ/زاہدان سینٹرل جیل میں پھانسی دے دی تھی۔
دزاپ شہر کے علاقے ہرمک سے تعلق رکھنے والے اس بلوچ شہری کی شناخت 56 "احمد مکران دوست" عرف حاجی رحیم شاہوزی ولد محمد کے نام سے ہوئی ہے ـ
احمد کو تقریباً چار سال قبل دزاپ میں منشیات سے متعلق الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
بتایا جاتا ہے کہ اس شہری کا کام گاڑی چلانا تھا اور وہ دل کے عارضے اور کم بینائی کا بھی...
کوئٹہ ( ہمگام نیوز) نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی ترجمان نے 13 نومبر بلوچ شہیدوں کے دن کی مناسبت سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا بلوچ سر زمین کو طویل عرصے سے استعماریت اور سامراجیت نے اپنے پاؤں تلے روند رہا ہے اسی سامراجیت کے خلاف والیِ ریاست خان محراب خان بلوچ نے 13 نومبر 1839 کو فرنگی کے قبضہ کو روکنے کیلئے ان کے خلاف بر سر پیکار ہو کر شہادت کے عظیم رتبے کو پا لیے۔اسی دن سے لے کر آج تک بلوچ سپوت اپنی سر زمین کی خاطر نو آبادیاتی اور استعماری پالیسیوں کے خلاف...
زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج صبح 13 نومبر 2021 کو دزاپ/زاہدان سینٹرل جیل میں قید تین بلوچ شہریوں کو جیل حکام نے پھانسی دے دی۔
ان قیدیوں کی شناخت دزاپ شہر کے علاقے شیرآباد سے تعلق رکھنے والے "سعد اللہ ھارکوہی"، "عبید اللہ ھارکوہی" اور "محبوب رخشانی" کے نام سے ہوئی ہے۔
کہا جاتا ہے کہ سعد اللہ اور عبید اللہ بھائی تھے۔
زیر حراست افراد پر منشیات کے الزامات تھے۔
اس سال کے آغاز سے اب تک قابض ایران کی جیلوں میں کم از کم 50 بلوچ شہریوں کو پھانسی دی جا...
چابہار ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج بروز ہفتہ، 13 نومبر 2021 ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے ماحولیاتی تحفظ کے ڈائریکٹر جنرل واحد پورمردان نے کہا: زنجان یونیورسٹی کے تعاون سے چہار شہر کے گاؤں رودک میں دریافت ہونے والے وہیل کے فوسل کو زنجان یونیورسٹی کے ماحولیاتی میوزیم میں منتقل کیا جائے گا۔ تاکہ اس پر تحقیقات ہوسکے کہ یہ کتنی قدیم ہے ـ
واحد پورمردان نے کہا: جدید سائنسی طریقوں پر مبنی وہیل کے فوسلز کو نکالنے کا کام زنجان یونیورسٹی کے تعاون سے کیا جا رہا ہے اور منتقلی کا عمل اس یونیورسٹی...