اسلام آباد ( ہمگام
نیوز )نیوپاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف افغان سرزمین استعمال ہو رہی ہے، افغان حکومت نے معاہدہکیا تھا کہ ان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔
پاکستانی نیوز چینل کےساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 58 فیصد دہشت گردی کے واقعات خیبر پختونخوا میںہوئے۔
انکا کہنا تھا کہ بلوچستان میں نیشنلسٹ تحریک چل رہی ہے۔ سندھ اور پنجاب میں دہشت گردی کے واقعات بہت کم ہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف افغان سرزمین استعمال ہو رہی ہے، افغان حکومت نے معاہدہ کیا تھا کہ ان کیسرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، افغان حکومت سے رابطے میں ہیں۔
پاکستانی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ جنرل (ر) باجوہ اور جنرل (ر) فیض حمید نے قومی اسمبلی کو بریفنگ دی تھی، بریفنگ میںمذاکرات کا پس منظر، پیشرفت بتائی گئی لیکن اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے دکھ باربار بیان کر رہے ہیں، 2018 میں جو پولیٹیکل انجینیئرنگ ہوئی عمران خان کو کوئی خیالنہیں آتا، تحریک عدم اعتماد پارلیمان میں ہوئی، جنرل(ر) باجوہ کا کیا لینا دینا، عمران خان سابق وزیراعظم ہیں، کچھ تو شرم و حیاکرلیں، جو بھی قومی مسائل ہیں، ہم صدر مملکت کے پاس گئے، ہم نےاتفاق رائے پیدا کرنے کی بھر پور کوشش کی۔
انہوں نے سوال کیا کہ جب عمران خان حکمران تھے تو کتنے نیشنل سکیورٹی کے اجلاسوں میں مرادعلی شاہ کو بلایا گیا؟ عمران خانہرشخص پر الزام لگا رہے ہیں، امریکا پر، اداروں پر بھی الزام لگا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ دوست ممالک مدد کرنا چاہتے ہیں وہ بھی کہتے ہیں کہ ہم آئی ایم ایف کے ساتھ رہیں، ہم نے آئی ایمایف کے پروگرام میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے، ہمیں سخت فیصلے کرنے پڑیں گے، ہم یقینی بنائیں گے کہ مڈل کلاس اور کم آمد ن والےطبقے پر بوجھ نہ پڑے۔
مرتب: آرچن بلوچ
ھمگام رپورٹ ۔ ایران کے جنوب مشرقی حصے میں واقع مقبوضہ بلوچستان کے شہروں میں احتجاجی مارچ جاری رہے، جہاں 17 ستمبر کو کرد نوجوان خاتون مہسا امینی کی شہادت کے بعد ملک کو ہلا کر رکھ دینے والی مظاہروں کے دوران سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔
سوشل میڈیا میں وائرل ویڈیو ریکارڈنگز میں بلوچستان کے مختلف شہروں خاش، راسک اور دزاب کے شہروں میں لوگوں کو احتجاجی مارچ کرتے ہوئے دکھا جاسکتا ہے مظاہرین نے "خمینی مردہ باد،" "مرگ بر آمر" اور "بسیج اور پاسداران انقلاب، تم ہماری داعش ہو جیسے نعرے لگائے اسی دوران زاہدان میں...
کراچی (ھمگام نیوز) اسلام آباد میں افغان سفارت خانے نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ویزے کی میعاد پوری ہونے یا سفری دستاویزات نہ ہونے کے باعث کراچی کی جیل میں قید افغان شہریوں کو فوری رہا کر دیا جائے۔
افغان سفارت خانے نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ پاکستانی اداروں اور حکام کے افغان قونصل جنرل کے ساتھ وعدوں کے باوجود صوبہ سندھ میں گرفتار خواتین اور بچوں سمیت افغان باشندوں کو جیلوں سے رہا نہیں کیا گیا
ٹوئٹ کے مطابق پاکستان میں مقیم اور سفر کرنے والے افغان باشندوں بشمول خواتین، بچے اور بزرگ شہریوں اور مریضوں...
کوئٹہ( ہمگام نیوز ) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی قیادت میں بلوچستان سے جبری طور پر لاپتہ افراد کے لواحقین کی بھوک ہڑتالی کیمپ کو اتوار کے دن 4901 دن مکمل ہوگئے-
نیشنل پارٹی کے سابقہ صوبائی صدر حاجی نیاز محمد لانگو، بی ایس او پچار کے ڈاکٹر طارق، ابرار حسین اور این ڈی پی کے ارسلان بلوچ نے کیمپ آکر لواحقین سے اظہار یکجہتی کی-
کیمپ آئے وفد سے اظہار خیال کرتے ہوئے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ کفن میں لپٹے ہزاروں بلوچوں کے چہروں پر اطمینان اور مسکراہٹ اس...
شال ( ہمگام نیوز) بی این ایم کے مرکزی اعلامیہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ شہید بانک کریمہ کے یوم شہادت (20 سے 22 دسمبر)کے موقع پر انھیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بلوچستان میں تمام زونز اور بیرون وطن تمام چیپٹرز پروگرامات کا انعقاد کریں۔ اس سلسلے میں مرکزی سطح پر ٹوئیٹر اسپیس میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا جس کے شرکاء اور وقت کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بانک کریمہ بلوچ رژن بلوچستان (بلوچستان کی روشنی) ہیں۔ ان کا کردار رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے...