سه شنبه, اپریل 29, 2025

خبریں

تازہ ترین

مقبوضہ بلوچستان میں ’بلڈی فرائیڈے‘ کے موقع پر مظاہرے جاری ایران میں عوام کا ہر طبقہ تبدیلی چاہتا ہے، سعودی اخبار الجریدہ ریاض

رپورٹ: آرچن بلوچ 11/11/2022 زاھدان (ھمگام ںیوز) ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں آج کی جمعہ کے نماز کے بعد بھی ایرانی جابر حکمرانوں کے خلاف بلوچستان کے کئی شہروں میں وسیع پیمانے پرامن مظاہرے کئے گئے، موصولہ رپورٹوں کے مطابق بلوچستان کے تقریبا تمام چھوٹے بڑے شہروں جن میں کیپٹل سٹی دوزآپ، ایرانشھر، چابھار،لاشار، بمپور، نیکشھر، خاش، پیشین، راسک، جاشک، سراوان اور دشتیاری شہر شامل ہیں، زاھدان اور خاش شھر میں آج پھر آئی آر جی سی کے کے فائرنگ سے کئی لوگ زحمی ہوئے ہیں اور زاھدان ہی کے شھر میں تین بلوچ شہریوں کو خفیہ ادارے اٹھا کرلے گئے ہیں۔ دوسری...

خونی جمعہ، چابہار میں بھی قابض ایرانی حکومت کے خلاف مظاہروں کا آغاز

چابہار ( ہمگام نیوز) اطلاعات تیس ستمبر کے خونی جمعہ کا تسلسل چابہار میں بھی جاری رہا ـ تفصیلات کے مطابق، آج بروز جمعہ 11 نومبر کو چابہار شہر کے بلوچ عوام ملک گیر احتجاج میں شامل ہوکر قابض ایران کی ریاستی مظالم کے خلاف احتجاجات سلسلہ ایک پھر شروع کیا ہے ـ واضح رہے زاہدان، خاش، ایرانشہر، راسک اور چابہار کے شہری سراپا احتجاج ہیں۔

زاہدان سینٹرل جیل میں ایک بلوچ قیدی کا قتل اور پھر پھانسی

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 6 نومبر کی صبح دزاپ سینٹرل جیل (زاہدان) کے حکام نے ایک بلوچ قیدی کو تشدد سے قتل کرنے کے بعد پھانسی دے دی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر زاہدان کے مرکزی جیل میں ایک بلوچ قیدی کو تشدد سے قتل کرنے کے بعد پھانسی دے دی گئی ـ اس بلوچ قیدی نعمت اللہ براہوئی ولد عبدالغفار کی تین جوان بیٹیاں ہیں اور ان کا تعلق زاہدان سے ہے، کی شناخت کرلی گئی ہے۔ نعمت اللہ کو 2019 میں دزاپ شہر (زاہدان) سے قابض ایرانی آرمی نے "منشیات سے متعلق...

صومالیہ، دارالحکومت موغادیشو میں خودکش حملہ، 15 افراد ہلاک

موغادیشو ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق موغادیشو کے جنوبی علاقے میں واقع یک فوجی تربیتی کیمپ کے داخلی راستے پر ایک خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس سے کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے ۔ گاروو نیوز پورٹل نے اتوار کے روز ایک فوجی عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ مرنے والوں میں عام شہری اور نئے بھرتی ہونے والے بھی شامل تھے ۔ دیگر مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسلامی عسکریت پسند گروپ الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔ صومالی قومی مسلح افواج نے حکومت نواز...

خاران: ریاستی جارحیت سے تنگ آکر لاپتہ عجاب یلانزئی کے بھائی اور بھابھی نے خودکشی کرلی

  خاران(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ نوجوان عجاب یلانزئی کے بھائی اور بھابھی نے فورسز کی جارحیت سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔   تفصیلات کے مطابق 23 اکتوبر کو سی ٹی ڈی کے ہاتھوں اغواء میں لیے گئے شفقت یلانزئی کے ماما جبکہ 26 اکتوبر کو ایف سی کے ہاتھوں جبراً حراست کے بعد لاپتہ ہونے والے عجاب یلانزئی کے بھائی لطف اللہ یلانزئی نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ خودکشی کرکے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔   ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کی جانب سے ان کے خاندان پر ہونے والے حالیہ جارحیت اور مسلسل فوجی چھاپوں...